برزلہ میں سڑک حادثہ

0
0

ایک نوجوان ہلاک، ایک زخمی
یواین آئی

سری نگرجموں کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے برزلہ علاقے میں بدھ کی دوپہر کو ایک سڑک حادثے میں ایک نوجوان لقمہ اجل جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ برزلہ پل کے نزدیک بدھ کے روز قریب دو بجے ایک موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان شدید زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ دونوں نوجوانوں کو علاج ومعالجے کے لئے فوری طور شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا جہاں ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا۔مہلوک نوجوان کی شناخت فید بشیر ساکنہ نٹی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ نے بتایا کہ دونوجوانوں کو شدید زخمی حالت میں داخل کیا گیا جن میں سے نٹی پورہ کا رہنے والا نوجوان دم توڑ گیا جبکہ دوسرے نوجوان کی حالت مستحکم ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا