ملک کے کسانوں، غریبوں، پسماندہ طبقات، قبائلیوں، دلتوں اور خواتین کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے
یواین آئی
رائے گڑھ (چھتیس گڑھ) ؍؍کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے ملک میں نفرت اور تشدد کے لیے بی جے پی اور مودی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ نفرت اور تشدد پھیلانے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔مسٹر گاندھی نے آج یہاں جن نائک چوک میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ملک میں جو تشدد پھیل رہا ہے اس کی وجہ بی جے پی اور نریندر مودی کی حکومت ہے۔ ملک کے عوام کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے۔ منی پور میں دو برادریوں کو تشدد میں جھونک دیا گیا۔ منی پور جل رہا ہے، لیکن وزیر اعظم مودی وہاں نہیں گئے۔ مجھے وہاں جانے سے بھی روک دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے کسانوں، غریبوں، پسماندہ طبقات، قبائلیوں، دلتوں اور خواتین کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔ معاشی اور سماجی طور پر یہ ناانصافی کی جا رہی ہے۔ ناانصافی کے بیج بو کر ملک میں نفرت اور تشدد پھیلایا جا رہا ہے۔اجلاس کے دوران انہوں نے پاس بیٹھے بچوں سے پوچھا کہ کیا وہ ناانصافی والے ہندوستان میں رہنا چاہتے ہیں یا انصاف والے ہندوستان میں، جس پر بچوں سمیت بھیڑ نے کہا کہ وہ انصاف کے ہندوستان میں رہنا چاہتے ہیں۔ ساتھ بیٹھی بچی نے کہا کہ میں ہندوستان میں رہنا چاہتی ہوں کیونکہ مجھے اپنے ملک سے بہت پیار ہے۔ بچی کی بات پر مسٹر گاندھی نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم جو بات سمجھ نہیں ا?ئی، اس لڑکی نے دو لائنوں میں کہہ دی۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ ملک میں نفرت پھیلاتے ہیں وہ محب وطن نہیں ہیں۔نریندر مودی پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے جو کچھ کیا ہے وہ ہندوستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا ہو گا، جن نوجوانوں نے پانچ سال محنت کرکے پسینہ بہایا انہیں فوج میں نوکری نہیں دی گئی۔ ایک لاکھ 50 ہزار نوجوان گھوم رہے ہیں، ان کی فوج میں بھرتی ہوگئی تھی بعد میں ان کی بھرتی منسوخ کر دی گئی اور کہا گیا کہ ہم نہیں لیں گے۔ ایسا ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔ تقرری ہونے کے بعد بھی انہیں نہیں لیا گیا۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ پہلے جب وہ فوج میں شامل ہوتے تھے تو فوج ان کی اور ان کے کنبہ کی حفاظت کرتی تھی، اب مودی جی اگنی ویر بنا رہے ہیں جن کی کوئی سیکورٹی نہیں ہے اور چار سال بعد چار میں سے ایک کو فوج میں لیا جائے گا اور باقیوں کو کوئی تحفظ نہیں دیا جائے گا۔ اگر اگنی ویر سرحد پر لڑتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہو جائیں تو اسے شہید کا درجہ نہیں دیا جائے گا۔ پہلے فوج میں ڈیفنس فیکٹریوں سے بنی رائفل گنیں خریدی جاتی تھیں، اب تمام ہتھیاروں کی سپلائی کا ٹھیکہ اڈانی کو دے دیا گیا ہے۔ ملک کے دفاع کے لیے درکار تمام ہتھیار اور آلات ایک ایک کر کے اڈانی جی کمپنی کو دے دیے گئے۔ ملک میں سب کچھ ایک شخص اڈانی کو دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے ہم قبائلیوں کو آدیواسی کہتے تھے اور جل، جنگل کی زمین پر پہلا قبضہ ان ہی کا مانتے تھے، لیکن مودی جی کہتے ہیں کہ آپ قبائلی نہیں ہیں، آپ جنگل میں رہتے ہیں، آپ جنگل کے رہنے والے ہیں، جل، جنگل کی زمین پر تمہارا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے لوک سبھا میں آواز اٹھائی کہ ملک میں ذات کی مردم شماری ہونی چاہیے لیکن وزیر اعظم مودی نے انکار کر دیا اور کہا کہ اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں کیسے پتہ چلے گا کہ کتنے پسماندہ ہیں، کتنے دلت ہیں، کتنے قبائلی ہیں؟ کس کے پاس کیا ہے، کس کے پاس کتنی نوکریاں ہیں، ملک میں کس کی کتنی شراکت ہے۔ مودی نہیں چاہتے کہ پسماندہ لوگوں کو معلوم ہو کہ ان کی آبادی کتنی ہے اور ان کی شراکت کتنی ہے۔
منی پور کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ وہاں آگ لگی ہوئی ہے، وہاں بھائی بھائی کا دشمن ہو گیا ہے، لوگ ایک دوسرے کو گولی مار رہے ہیں، پورا منی پور جل کر راکھ ہو رہا ہے لیکن وزیر اعظم مودی نے آج تک منی پور کا دورہ نہیں کیا۔ منی پور کی میتئی اور کوکی برادریوں کے درمیان نفرت کی آگ پھیلا دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں ملک کیسے متحد ہو گا۔ مجھے وہاں جانے سے بھی روک دیا گیا اور کہا گیا کہ وہاں آپ کی جان کو خطرہ ہے لیکن میں نے کہا نہیں میں وہاں جا کر وہاں کے لوگوں سے ملوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک کا کسان مرتا ہے، کوئی تاجر مرتا ہے تو اسے میڈیا میں نہیں دکھایا جاتا۔ میڈیا میں اڈانی امبانی کے بیٹے اور بیٹی کی شادیاں دکھائی جاتی ہیں۔ میڈیا ہماری بات نہیں سنتا اس لیے ہم براہ راست آپ کے پاس آئے ہیں۔ نفرتوں کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آئے ہیں۔مسٹر گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا 08 فروری کو اوڈیشہ سے چھتیس گڑھ پہنچی تھی۔ ریاست میں یاترا میں دو دن کا ا?رام تھا، یہ دو دن کے وقفے کے بعد آج پھر سے شروع ہوئی۔ مسٹر گاندھی دوپہر میں رائے گڑھ شہر پہنچے اور شہر میں واقع مہاتما گاندھی کے مجسمے پر پھول چڑھائے اور شہر کا دورہ کیا۔ کھلی جیپ میں شہر میں ان کی یاترا کے دوران راستے میں لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا، مسٹر گاندھی نے ہاتھ ہلا کر لوگوں کا استقبال قبول کیا۔ مسٹر گاندھی کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد گھروں کی چھتوں پر نظر آئی۔