سرحدی کشیدگی:سنجیدگی کافقدان

0
0

ضلع راجوری میں بنکروں کی تعمیر کا سلسلہ شروع تو ہوگیا لیکن محکمہ مال کے پٹوارئیوںنے غیر ضروری طور پر سروے فہرستوں میں ایک ایک کنبے کے الگ الگ نام درج کئے جس وجہ سے ضرورت مندنظرآنداز ہوگے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع راجوری کے سر حدی علاقوں کے لئے مرکزی کی طرف 2000بنکروں کی منظوری دی گئی تھی تاکہ سرحدی عوام پاکستانی گولہ باری سے خود کو محفوظ رکھ سکے لیکن بدقسمتی سے بنکروں کی سروے فہرست میں بھی ہیرا پھیری کی گئی اور سینکڑوں لوگ بنکروں کی فہرست میں شامل ہونے سے راہ گے کیونکہ محکمہ مال کے پٹوارئیوں نے من مرضی کے مطابق سروے فہرستوں کو بنایا جس میں کافی ناانصافی دیکھنے کو مل رہی ہے اس لئے اس میں شامل محکمہ مال کے ملازمین کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور جن ضرورت مندوں کے نام راہ گے ہیں انہیں بھی فہرست میں شامل کیا جائے تاکہ وہ بھی گولہ بھاری سے بچ سکے ۔ ذرائع کے مطابق آج بھی سینکڑوں لوگ بنکروں کی منظوری کے لئے درخواست لے کر دربدر ہیں تاکہ انہیں بھی بنکر مل سکے۔ وہیں دوسری طرف بنکروں کی تعمیر کا کام بھی کسی خطرے سے کم نہیں ہے کیونکہ تمام بنکرایل او سی کے 3کلومیٹر کے دائرے میں ہیں جہاں کسی بھی وقت اچانک گولہ باری شروع ہوسکتی ہے ایسی حالت میں بہت سے لوگ بنکروں کو تعمیر کرنے سے ڈرتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کچھ بلاک آفیسران نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ شدید گولہ باری کے ڈروخوف سے بنکروں کی تعمیر مکمل ہونے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ مرکزی حکومت نے بنکروں کی منظوری تو دی لیکن بنکروں کی تعمیر مکمل کیسے ہو کیونکہ کسی نا کسی دن سرحدوں پر گولہ باری کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے ایسے میں بنکروں کی تعمیر ایک بڑا مسئلہ ہے جس کا ازالہ مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے ۔وہیں اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ راجوری قاضی اختر حسین سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ بڑی تعداد میں بنکروں کا کام شروع ہوچکا ہے اور ہمیں اُمید ہے کہ جلد ہی بنکروں کی تعمیر مکمل ہوجائے گی اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ جو لو گ سروے فہرست میں شامل نہیں ہوسکے یا کسی غلطی کی وجہ سے راہ گے انہیں بھی انتظامیہ کی طرف سے بھر پور مدد ملے گی اور جلد از جلد ان کے بنکر بھی شروع ہونگے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا