گول میں ضلع چائلڈ پروٹیکشن رام بن کی جانب سے جانکاری کیمپ کا انعقاد

0
0

مقررین نے بچوں کے تحفظ ا ور ان کے حقوق سے متعلق تبادلہ خیال کیا
لطیف ملک
گول// سب ڈویژن گول کے صدر مقام پر قائم گول ریزیڈینسی ہوٹل میں بچوں کے حقوق اور ان کے تحفظ سے متعلق گول میں ضلع چائلڈ پروٹیکشن رام بن کی جانب سے ایک جانکاری کیمپ کاانعقاد ہوا جس میں ایس ڈی ایم گول،ڈی ڈی سی ممبر چوہدری سخی محمد،سابق بی ڈی سی چیئرپرسن وسابق سرپنچوں،معزز شہریوں کے علاوہ محکمہ کے ضلع آفیسران،آنگن واڑی ورکرس،ہیلپرس اور آشا ورکروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
اس موقعہ پر مقررین نے بچوں کے تحفظ ا ور ان کے حقوق سے متعلق مفصل بیان کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت بچوں کے مستقبل کی طرف سخت دھیان دینے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ موجودہ دور میں جہاں نشہ نے اپنی جڑیں مضبوط کی ہیں اور آئے روز نوجوان طبقہ اس میں جھکڑتاجا رہاہے وہیں اس کے اثرات بچوں کے ذہن پربھی پڑتاہے۔انہوں نے کہاکہ مرکزی سرکار کی جانب سے یتیم اور غریب بچوں کے لئے بہت ساری اسکیمیں ہیں عوام کو چاہئے کہ وہ اس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ مقررین نے اس موقع پر عوام کو مفصل جانکاری دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا