محکمہ ارضیات اور کان کنی محکمہ سانبہ کی غیر قانونی کان کنی پر سخت کاروائی

0
0

دریائے بسنتر سے جے سی بی کے ساتھ 1 ڈمپر کو ضبط کیا
لازوال ڈیسک
سانبہ ؍؍غیر قانونی کان کنی کے خلاف زوردار مہم جاری رکھتے ہوئے، محکمہ ارضیات اور کان کنی سانبہ نے ضلع سانبہ میں غیر قانونی کان کنی کے لیے استعمال ہونے والی ایک جے سی بی سمیت مزید پندرہ گاڑیوں کو ضبط کیا ہے۔
اس سلسلے میںڈی ایم او سانبہ محمد سعید نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے غیر قانونی کان کنی کے خلاف خصوصی مہم شروع کرتے ہوئے مختصر عرصے میں مجموعی طور پر 15 گاڑیاں اور دو غیر قانونی مائنر منرل ڈمپ ضبط کیے گئے ہیںجن پر جرمانہ کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ سانبہ ضلع میں غیر قانونی کان کنی کی اجازت نہیں دے گا اور غیر قانونی کانکنی مکمل طور پر بند نہ ہونے کی صورت میں سانبہ ضلع میں کان کنی مافیا کے خلاف مزید سخت کارروائی کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا