شیتل نندا نے سانبہ قلعہ میں عوامی دربار کی صدارت کی عوامی مسائل سُنے
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود شیتل نندا نے سانبہ قلعہ میں ایک عوامی دربار کی سربراہی کی تا کہ مقامی کمیونٹی کے ساتھ ان کے مسائل اور تحفظات کو حل کرنے کیلئے براہ راست رابطے کی سہولت فراہم کی جا سکے ۔ اس تقریب میں مقامی لوگوں نے فعال طور پر شرکت کی اور انہیں درپیش مسائل اور مشکلات سے سیکرٹری موصوفہ کو آگاہ کیا ۔
سابق بی ڈی سی ممبران ، سابق پی آر آئیز ، سماجی کارکنوں اور کمیونٹی کے نمائندوں پر مشتمل وفود نے اپنے اپنے علاقوں سے متعلق ترقیاتی اور بنیادی ڈھانچے کے مسائل اور شکایات کی ایک یاداشت پیش کی ۔ عوامی خدشات کے جواب میں شیتل نندا نے موقع پر ہی متعلقہ عہدیداروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ عوامی مسائل کے حل کیلئے وقت کے پابند طریقہ کار کو یقینی بنائیں ۔
انہوں نے کہا کہ تمام حقیقی مطالبات متعلقہ محکموں کو پیش کئے جائیں گے اور عوام کو ان کے مطالبات کے بروقت حل کی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر ایس ایس پی ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ، پی او آئی سی ڈی ایس ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ، سب ڈویژنل مجسٹریٹ گھگوال اور دیگر سینئر افسران موجود تھے ۔