ہر علاقہ سڑکوں سے منسلک کرناایل جی انتظامیہ کی اولین ترجیح:بھوپندر کمار

0
0

سیکرٹری تعمیراتِ عامہنے سرسندوان میں میگا پبلک آؤٹ ریچ پروگرام اور شکایات کے ازالہ کیمپ کی صدارت کی
لازوال ڈیسک

ریاسی؍؍سیکرٹری پبلک ورکس ( آر اینڈ بی ) ڈیپارٹمنٹ بھوپندر کمار نے آج یہاں بھومگ کے گورنمنٹ ہائی سکول سرسنڈوان میں ایک پبلک آؤٹ ریچ پروگرام اور شکایات کے ازالے کے کیمپ کی صدارت کی ۔ کیمپ کا بنیادی مقصد عوام اور سرکاری افسران کے درمیان براہ راست روابط کو فروغ دینا تھا ۔
مقامی کمیونٹی نے علاقے میں جاری ریلوے ٹنل کی تعمیر سے پیدا ہونے والے پانی کی شدید قلت کے مسائل کے حوالے سے سیکرٹری کی توجہ دلائی ۔ مرکزی اور جموں و کشمیر حکومتوں کی مختلف اسکیموں کی نمائش کرتے ہوئے مختلف محکموں نے اسٹال لگائے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بھوپندر کمار نے کہا کہ ایل جی حکومت نے اس بات کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ خطے کے اندر ہر علاقہ سڑکوں سے منسلک ہو ۔ سیکرٹری موصوف نے دنیا کے بلند ترین چناب پُل جیسے منصوبوں کے تبدیلی کے اثرات کی نشاندہی کی جو نہ صرف رابطے کو بڑھاتا ہے بلکہ سیاحت کو بھی تقویت دیتا ہے ۔
مزید براں سیکرٹری نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ترقیاتی اقدامات کو تیز کرنے کیلئے سرکاری محکموں کے ساتھ تعاون کریں ۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ تمام حقیقی شکایات اور مطالبات کو ترجیح دی جائے گی اور موثر طریقے سے حل کیا جائے گا ۔ چئیر پرسن ضلع ترقیاتی کونسل صراف سنگھ ناگ نے انتظامی سیکرٹری کے حقیقی مطالبات کو فوری طور پر حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ اس موقع پر اے ڈی ڈی سی ، ایس ایس پی ، اے سی آر ، ایس ای پی ڈبلیو ڈی اور پی ایم جی ایس وائی ، اے سی ڈی اور دیگر سینئر ضلعی افسران موجود تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا