پائیدار مستقبل کے لیے سبز اختراع

0
0

انشیکا نے پوسٹر بنانے کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی
لازوال ڈیسک
ادھم پور؍؍ جموں و کشمیر سائنس ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کونسل ڈیپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے یہاں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول، گڑھی کے تعاون سے پائیدار مستقبل کے لیے سبز اختراع کے موضوع پر پوسٹر سازی کا مقابلہ منعقد کیا۔وہیںپروگرام کا آغاز ادارہ کے پرنسپل کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا۔
اس مقابلے میں 20 کے قریب طلباء نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور دیے گئے تھیم پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔وہیں10ویں کلاس کی انشیکا شرما نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ 9ویں کلاس کی سمرن اور سنجنا دونوں نے مقابلے میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔تاہم تسلی کے انعامات سونیا شرما، شاہجہاں اور کومل نے جیتے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا