یواین آئی
نئی دہلی اپوزیشن پارٹیوں کی ای وی ایم کے تعلق سے میٹنگ شروع ہوگئی ہے اور وہ انتخابی کمیشن سے اسکی شکایت کریں گی ۔ راجدھانی کے کانسٹی ٹیوشن کلب کے کمرے میں ان پارٹیوں کی میٹنگ شروع ہوئی جس میں کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد ،ٹی ڈی پی کے چندر بابو نائیڈو ،کانگریس کے ابھیشیک منو سنگھوی ،ڈی ایم کے کی کنی موئی ،این سی پی کے پرفل پٹیل ،سی پی ایم کے سیتارام یچوری ،سی پی آئی کے ڈی راجہ ،بی ایس پی کے ستیش چندر مشرا،دانش علی وغیرہ شرکت کررہے ہیں ۔ یہ رہنما شروع سے ہی ای وی ایم میں گڑبڑ کا اندیشہ ظاہر کرتے رہے ہیں اور 50فیصدپرچیوں کو ای وی ایم سے ملانے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں ۔ واضح رہے سپریم کورٹ نے ہر انتخابی حلقہ کے پانچ پولنگ مراکز کی پرچیوں کو ای وی ایم سے ملانے کی ہدایت دی ہے ۔