دس ہزار سے زیادہ بی جے پی کارکن گاؤ ںچلو ابھیان شروع کریں گے: رویندر رینا

0
0

کہاپارٹی کارکنان لوگوں کے سامنے بی جے پی کا رپورٹ کارڈ بھی رکھیں گے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍رویندر رینا، صدر، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، جموں کشمیر نے پارٹی ہیڈکوارٹر، تریکوٹہ نگر، جموں میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی کے دس ہزار سے زائد کارکنان مختلف دیہی اور شہری علاقوں میں پہنچیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس مہینے 08 سے 10 فروری تک’گاؤں چلو ابھیان‘ کے تحت یہ کارکنان گائوں گائوں پہنچیں گے۔انہوں نے مزیدکہاکہ پارٹی کے یہ کارکنان مقامی رہائشیوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے کسی خاص گاؤں یا میونسپل وارڈ میں کم از کم 24 گھنٹے گزاریں گے۔
رینا کے ساتھ بی جے پی کے نائب صدر اور پروگرام انچارج پون کھجوریا، سابق وزیر اور این ای ایم پریا سیٹھی، پروگرام کے شریک انچارج اور سینئر لیڈر سنجے بارو، اور میڈیا ریلیشن ڈیپارٹمنٹ کے شریک انچارج بلبیر رام رتن تھے۔رویندر رینا نے کہا کہ بی جے پی ایک ملک گیر میگا مہم گاؤں چلو ابھیان شروع کر رہی ہے اور جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں، یہ اس ماہ 08 سے 10 فروری تک شروع کی جائے گی، اور دیہی علاقوں کے ہر گاؤں کا احاطہ کرے گی۔
رویندر رینا نے مزید کہا کہ اس 3 روزہ ابھیان کا مقصد مقامی باشندوں، مودی حکومت کی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والوں، غیر بی جے پی پارٹیوں کے لیڈروں، سیلف ہیلپ گروپس، این جی اوز، ریٹائرڈ ملازمین، تاجر برادری اور دیگر ممتاز لوگوں سے ملنا ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پارٹی کارکنان لوگوں کے سامنے بی جے پی کا رپورٹ کارڈ بھی رکھیں گے اور انہیں آئندہ انتخابات میں بی جے پی کو سپورٹ کرنے کی ضرورت سے آگاہ کریں گے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا