’ملک میں تبدیلی آئی ہے‘

0
0
  • مودی سرکار کے اصلاحی پروگراموں سے ملک کا ماحول بدلا ہے :بھاگوت
    یواین آئی
    لکھنؤ؍؍راشٹریہ سویم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) کا دعوی ہے کہ نریندر مودی حکومت کے اصلاحی پروگراموں سے ملک میں تبدیلی آئی ہے ۔سنگھ کا کہنا ہے کہ ہر شعبہ میں ترقی ہورہی ہے ۔ سنگھ نے مودی حکومت کے کام کاج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اصلاحات پروگراموں سے ملک میں تبدیلی آئی ہے اور ہر شعبہ میں تیزی سے ترقی ہورہی ہے ۔مسٹر مودی کی شخصیت، کام کاج اور ان کے سیاسی سفرنامہ پر لکھی کتاب ‘نریندر مودی : دی گلوبل لیڈر میں سنگھ پرمکھ موہن بھاگوت نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی محنت اورلگن کے جذبہ کے ساتھ پوری ایمانداری سے قوم کی خدمت کررہے ہیں ۔ وہ ملک کے مفاد میں فیصلے کررہے ہے ۔ انہوں نے ملک کے مفاد میں کچھ بڑے اور سخت فیصلے کئے ہیں لیکن اس سے کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ان فیصلوں کے مثبت نتائج ملنے شروع ہوگئے ہیں۔رادھے کرشن اور ہری گووند کے ذریعہ لکھی اس کتاب میں سرسنگھ چالک نے کہاکہ بیرونی محاذ پر مودی حکومت پوری طرح کامیاب رہی ہے ۔ شاندار اور کامیاب خارجہ پالیسی کے سبب دنیا میں ہندستان کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے اور عالمی برادری ہندستان کو بڑی طاقت کے طورپر لینے لگی ہے ۔ہندستان دنیا کی سیاست کا مرکز بن گیا ہے ۔ دنیا کا ہر چھوٹا بڑا ملک ہندستان کو سنجیدگی سے لیتا ہے ،کوئی اب ہندستان کو نظرانداز نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ پڑوسی ممالک کے ساتھ سرحدی تنازعہ کو حل کرنے کی کوشش ہورہی ہے ۔ ہر کسی کو سمجھنا ہوگا کہ سرحدی تنازعے ایک دو راونڈ کی میٹنگوں میں نہیں حل کئے جاسکتے ۔ پڑوسی ممالک کے ساتھ سرحدی تنازعہ کو حل کرنے میں وقت لگے گا۔سنگھ پرمکھ نے کہاکہ مسٹر مودی نے جب سے ملک کا اقتدار سنبھالا ہے تب سے وہ مسلسل نئے ملک کی تعمیر کے لئے اصلاحات کو نافذ کرنے کا کام کررہے ہیں۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ ملک میں بہت تبدیلی آئی ہے ۔ بدعنوانی، بچولیوں اور دلالوں پر لگام لگی ہے ۔ سماج کے آخری شخص تک حکومت کی عوامی فلاح و بہبود کی پالیسیوں کا فائدہ پہنچ رہا ہے ۔ پہلے سرکاری منصوبوں کا فائدہ اہل لوگوں تک کم ہی پہنچ پاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اپنی سوچ کو تبدیل کرنا ہوگا کہ ترقی صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے ۔ تمام کو سمجھنا چاہئے کہ ترقی صرف حکومت کی نہیں سماج کی بھی ذمہ داری ہے ۔یوروپ سے سیکھنے کی ضرورت ہے ۔ مقصد حاصل کرنے کے لئے وہاں پر مخالفین اور برعکس سوچ رکھنے والے بھی مل کر کام کرتے ہیں۔مسٹر بھاگوت نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی مقدس مقصد کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ جس شخص کا مقصد مقدس ہوتا ہے لوگ خود بخوداس سے جڑ جاتے ہیں اور اس کی کامیابی یقینی بناتے ہیں۔ جب مقصد مقدس ہوتا ہے تو کامیابی ملنی طے ہوتی ہے ۔ وزیراعظم مودی اہل وطن کے لئے امید کی کرن بن کر ابھرے ہیں۔ لوگ محسوس کررہے ہیں کہ مسٹرمودی کی قیادت میں ملک صحیح طریقہ سے آگے سے بڑھ رہا ہے ۔ ان کا مقصد طے ہے اور وہ کسی بھی کام کو ناممکن نہیں سمجھتے ہیں ۔ اس لئے انکی حکومت بڑے فیصلے کررہی ہے اور انہیں پورا کرنے کے لئے مسلسل کام کررہی ہے ۔ اس سے لوگوں میں امیدیں پیدا ہوئی ہیں۔ ہندستان بڑی طاقت کے بننے کی راہ پر تیزی سے گامزن ہے ۔سنگھ پرمکھ بھاگوت نے جموں وکشمیر مسئلہ کا ذکر کرتے ہوئے کتاب میں کہا ہے کہ کشمیر پر ہمیشہ سے ہماری پالیسی واضح رہی ہے ۔ جموں وکشمیر ہی نہیں پور ا کشمیر ہندستان کا حصہ ہے ۔ پاکستان نے کشمیر کے بہت بڑے حصہ پر ناجائز قبضہ کررکھا ہے ۔ پاکستان کو چاہئے کہ وہ پاکستان سے اپنا قبضہ ہٹاکر اسے ہندستان کو سونپ دے ۔ جموں وکشمیر میں تشدد اور دہشت گردی کے لئے پاکستان ذمہ دار ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ بات چیت شروع کرنے سے پہلے اس سے جموں وکشمیر میں دہشت گردی کی حمایت بند کرنے کے سلسلہ میں یقین دہانی لینی چاہئے ۔ تقریباََ 360صفحات کی اس کتاب میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ، ریلائنس انڈسٹریز کے چیرمین مکیش امبانی ، صنعت کار رتن ٹا ٹا ، بی جے پی کے صدر امت شاہ، اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ، وزیر خارجہ سشما سوراج، سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو سمیت ملک اور بیرون ملک کی کئی معروف ہستیوں نے وزیراعظم مودی اور انکی حکومت کے کام کاج اور پالیسی ساز فیصلوں پر اپنی رائے ظاہر کی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا