پیسے دیکر نوکری لینے کے چکر میں نوجوانوں نے کھایا دھوکہ

0
0

ایجنٹ 14 لاکھ 80 ہزار روپئے لیکر ہوا فرار،نوجوان پریشان
حافظ قریشی

کٹھوعہ ملک بھر میں سینکڑوں ایسے نوجوان ہیں جو اپنی آنکھوں میں شاندار مستقبل کا خواب سجائے بیٹھے ہوئے ہیں اور مستقبل کے خواب سجائے قرض میں ڈوب کر جائیداد و زمین نوکریوں کے لالچ میں بیچ دیتے ہیں اور جائیداد و زمین بیچ کر ملازمت کے لالچ میں آکر کسی ایجنٹ سے رجوع ہوتے ہیں اور لاکھوں روپے ان کے ہاتھوں میں تما دیتے ہیں مگر افسوس کہ وہ دن نہیں آتے اور ایک دن وہ ایجنٹ بھی غائب ہو جاتا ہے ایسے کئی واقعات ہیں جس میں نوجوان مارے مارے پھرتے ہیں ۔ایسا ہی کٹھوعہ میں ایک واقعہ سامنے آیا ہے جہاںملازمت دلانے کی لالچ میں لاکھوں روپے کا دھوکے کا ایک واقعہ منظر عام پر آرہا ہے جو باعثِ عبرت بھی ہے۔ کٹھوعہ میں 9 نوجوانوں نے ایک ایجنٹ کے جھانسے میں آکر ملازمت کے لالچ میں روپے اس کو دے دیئے۔اس ضمن میں انہوں نے بتایا کہ ناگیش سرمال نامی ایجنٹ کٹھوعہ کے کالی باڑی کا رہنے والا ہے جو نیشنل کانفرنس کا کارکن بھی تھا اسکے علاوہ مدثر احمد، فیض احمد، رایند سنگھ بالی بھی اس معاملہ میں شامل ہیں ۔اس ایجنٹ نے ملازمت کا لالچ دیا اور ان نوجوانوں نے قرض پر روپے لے کر اس ایجنٹ کو 14 لاکھ 80 ہزار روپے دے دئیے جسکے بعد انکو سرینگر میں بلایا گیا اور وہاں پر رنگریٹ میں ایم ای ایس میں میڈیکل بھی کروایا گیا جسکے بعد انکے ہاتھوں میں فرضی آرڈر بھی تمائے گئے جو کہ ان کے پاس ابھی بھی موجود ہیں انھوں بتایا کہ ہمیں سرینگر میں پھر سے آج سے قبل پانچ ماہ پہلے بلایا گیا اور ان ٹھگوں کے کہنے پر انکے ہاتھوں میں فرضی آرڈر لیے ہوئے اور ادہمپور میں جوائننگ ڈالنے کیلئے کہا گیا اور وہاں معلوم ہونے پر انکو پتا چلتا ہے کہ ہم سب ان ٹھگوں کے شکار ہوئے ہیں ۔ انھوں بتایا کہ چھ نوجوانوں کو ایم ای ایس میں ، ایک کو میڈیکل میں ، ایک فاریسٹ میں اور ایک نوجوان کو بینک میں ملازمت دینے کی بات کی گئی تھی جس کی لالچ میںان لوگوں سے روپے بھی لئے گئے جس کے بعد انھوں نے اس ضمن میںکٹھوعہ ایڈیشنل ایس پی کے پاس اپنی شکایت بھی درج کروائی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا