اسکولوں کی درجہ بندی قابل ستائش قدم ، اساتذہ کی تعیناتی ندارد نئے سیشن کا آغاز ، طلاب کا مستقبل داﺅ پر ؛سی ای اونے کہاچناوی ضابطہ ختم ہوتے ہی ہونگی تعیناتیاں وسیم حیدری پونچھ منڈیمارچ 2019 میں ریاستی انتظامیہ کی جانب سے حکم نامہ زیر نمبر 117Edu بتاریخ 06 مارچ 2019 کے مطابق ریاست کے کل 106 مڈل اسکولوں کو ہائی اسکول اور 84 ہائی اسکولوں کو توسیع دے کر ہائر سکنڈری اسکولوں کا درجہ دیا گیا تھا لیکن یہ درجہ صرف کاغذاتی دستاویز تک محدود رہا اور اب تک ان اسکولوں میں نیا درجہ دئے جانے کے مطابق عملہ کو تعینات نہیں کیا گیا جو بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ضلع پونچھ کے توسیع کردہ زیادہ تر اسکولوں میں نئے درجہ کے اعتبار سے بچوں کو داخلہ تو دیا جا چکا ہے لیکن ان کو تعلیم فراہم کرنے کے لئے عملے کو ابھی تعینات نہیں کیا گیا جس کو لیکر پونچھ کی عوام نے ریاستی اور ضلع انتظامیہ سے عملہ کو تعینات کرنے کی اپیل کی ہے ۔ اس سلسلہ میں جب اڑائی اور سیڑی خواجہ کے لوگوں سے سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں کو توسیع دینا ریاستی انتظامیہ کی جانب سے قابل ستائش قدم ہے لیکن اگر ان اسکولوں میں عملہ تعینات نہ کیا جائے گا تو وہ بچوں کے مستقبل کے ساتھ زیادتی ہو گی کیونکہ بچوں کو داخلہ دیا جا چکا ہے اور اب وہ ماہر اساتذہ کے انتظار میں ہیں ۔ چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ سے جب اس سلسلہ میں بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں کو توسیع دئے جانے کے بعد ان میں اسامیاں بھی مقرر کی جا چکی ہیں لیکن ان اسامیوں کو پر کرنے کے لئے ماڈل کوڈ آف کنڈیکٹ کے ہٹنے پر ڈائریکٹر آفس سے فوری پیش رفت کی جائے گی ۔ ان کے مطابق انہوں نے بچوں کی پریشانی کو کم کرنے کے لئے اپنی جانب سے مکمل کوشش کر کے ضلع کے کچھ اسکولوں میں آن لائن جماعتوں کا اہتمام کیا ہے جبکہ چند اسکولوں میں اساتذہ کو بھیج کر بچوں کو تعلیم دینے کا کام بھی جاری ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عارضی طور پر تعینات کئے جانے والے لیکچرر کی فہرست بھی ضابطہ اخلاق کے ہٹنے پر جلد اجرا± ہو گی اور توسیع ہوئے اسکولوں میں زیرِ تعلیم بچوں کی پریشانی کا ازالہ جلد کیا جائے گا –

0
0

نئے سیشن کا آغاز ، طلاب کا مستقبل داﺅ پر ؛سی ای اونے کہاچناوی ضابطہ ختم ہوتے ہی ہونگی تعیناتیاں
وسیم حیدری

پونچھ منڈی مارچ 2019 میں ریاستی انتظامیہ کی جانب سے حکم نامہ زیر نمبر 117Edu بتاریخ 06 مارچ 2019 کے مطابق ریاست کے کل 106 مڈل اسکولوں کو ہائی اسکول اور 84 ہائی اسکولوں کو توسیع دے کر ہائر سکنڈری اسکولوں کا درجہ دیا گیا تھا لیکن یہ درجہ صرف کاغذاتی دستاویز تک محدود رہا اور اب تک ان اسکولوں میں نیا درجہ دئے جانے کے مطابق عملہ کو تعینات نہیں کیا گیا جو بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ضلع پونچھ کے توسیع کردہ زیادہ تر اسکولوں میں نئے درجہ کے اعتبار سے بچوں کو داخلہ تو دیا جا چکا ہے لیکن ان کو تعلیم فراہم کرنے کے لئے عملے کو ابھی تعینات نہیں کیا گیا جس کو لیکر پونچھ کی عوام نے ریاستی اور ضلع انتظامیہ سے عملہ کو تعینات کرنے کی اپیل کی ہے ۔ اس سلسلہ میں جب اڑائی اور سیڑی خواجہ کے لوگوں سے سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں کو توسیع دینا ریاستی انتظامیہ کی جانب سے قابل ستائش قدم ہے لیکن اگر ان اسکولوں میں عملہ تعینات نہ کیا جائے گا تو وہ بچوں کے مستقبل کے ساتھ زیادتی ہو گی کیونکہ بچوں کو داخلہ دیا جا چکا ہے اور اب وہ ماہر اساتذہ کے انتظار میں ہیں ۔ چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ سے جب اس سلسلہ میں بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں کو توسیع دئے جانے کے بعد ان میں اسامیاں بھی مقرر کی جا چکی ہیں لیکن ان اسامیوں کو پر کرنے کے لئے ماڈل کوڈ آف کنڈیکٹ کے ہٹنے پر ڈائریکٹر آفس سے فوری پیش رفت کی جائے گی ۔ ان کے مطابق انہوں نے بچوں کی پریشانی کو کم کرنے کے لئے اپنی جانب سے مکمل کوشش کر کے ضلع کے کچھ اسکولوں میں آن لائن جماعتوں کا اہتمام کیا ہے جبکہ چند اسکولوں میں اساتذہ کو بھیج کر بچوں کو تعلیم دینے کا کام بھی جاری ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عارضی طور پر تعینات کئے جانے والے لیکچرر کی فہرست بھی ضابطہ اخلاق کے ہٹنے پر جلد اجرا± ہو گی اور توسیع ہوئے اسکولوں میں زیرِ تعلیم بچوں کی پریشانی کا ازالہ جلد کیا جائے گا –

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا