گوجربکروال بوائزہوسٹل جموں میں افطارپارٹی وانٹریکشن پروگرام کاانعقاد؛برادری کے معززشخصیات اورافسران کی بچوں کے ساتھ گفت وشنید
طلباءسے طبقہ کے مستقبل کوروشن بنانے کےلئے محنت ولگن سے تعلیم حاصل کرنے کی تلقین
لازوال ڈیسک
جموں گوجربکروال ہوسٹلوں کی تاریخ میں ایساپہلی مرتبہ ہواجب ہوسٹل میں زیرتعلیم ننھے تاروں کے بیچ ہوسٹل سے فارغ ہوکرآج ہرشعبہ¿ حیات میں چمکنے والے ستاروں کو آن بیٹھنے کاخیال آیاہوتاکہ ان ننھے تاروں میں بھی کل کے بڑے ستارے بننے کاجنون جاگ جائے اور وہ اپنے مقصدکوسمجھنے میں مددحاصل کریں، جی ہاں گوجربکروال طبقہ کے چندروشن خیال شخصیات نے اپنی خلوص نیت اور خوبصورت سوچ کی بدولت پہلی مرتبہ گوجربکروال ہوسٹل میں افطاروتعارفی تقریب کاانعقادعمل میں لایا،یہ سلسلہ گوجرہوسٹل جموں سے شروع ہواجسے تسلسل کیساتھ جاری رکھنے کاعزم کیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق گوجربکروال طبقہ کے ذی شعورافرادکے ایک سماجی گروپ ”مہاروورثو“کی جانب سے گوجربکروال ہوسٹل بوائز،نزدعیدگاہ روڈجموں میں گوجربرادری کے طلباءکے ساتھ ایک ”افطارپارٹی کم انٹریکشن پروگرام “کاانعقادکیاگیاجس کامقصدگوجربکروال ہوسٹل میں زیرتعلیم طلباءکے اذہان کی تربیت اوران کے کیرئیرکومثبت سمت دینے کےلئے ان کے ساتھ گوجربکروال طبقہ کے اعلیٰ عہدوں پرفائزسابقہ طلبااوردیگرافسرانکے ساتھ گفت وشنیدکرناتھا۔اس موقعہ پرریاست جموں وکشمیرمیں مختلف محکمہ جات میں تعینات اعلیٰ عہدوں پرفائزافسران اورطبقہ کے باوقارافرادبشمول ایس ایس پی ریلوے محمدارشاد،ایس ایس پی اسلم چوہدری،ایس ایس پی کرائم مشتاق چوہدری ،ایڈوکیٹ خالدمصطفےٰ بھٹی ، سی ای اورام بن عبدالحمیدفانی ،ظفرچوہدری (صحافی) ایس پی انورالحق ،ڈی ایس پی ذوالفقارچوہدری،ڈاکٹرمشتاق ،انسپکٹرمحمداسلم ،ڈی ایس پی منظورچوہدری،انسپکٹرمحمداسلم، پروفیسرڈاکٹرسلیم ، چیئرمین گرجردیش چیئریٹیبل ٹرسٹ چوہدری عبدالحمید،کانگریس لیڈرشاہنوازچوہدری،اے آرٹی اوراجوری انظررانا،محمدسعید(کے اے ایس)،چوہدری نصیب علی،محمداعجازیوتھ کانگریس لیڈر، محمدصغیر(کے اے ایس)ہوسٹل کے وارڈن مشتاق باجی ،بی ایم اوڈاکٹرمنظور،اے ای ای سردارخان، پروفیسرعاشق چوہدری،ماسٹرمحمدایوب ،ایکسین غلام رسول ،جان محمد(صحافی)، جہانگیرچوہدری ٹیچر،ڈاکٹرعبدالغفور،اے ای غلام ،عبدالرزاق،انسپکٹرخلیل احمد، نائب تحصیلدارباغ علی طاہر، کلیم احمدگرداور،شوکت علی،ذاکرحسین،محمدامین انجم ،شوکت علی،پرویزاحمدپٹواری ،علی حسین،محمدعارف ،محمدہارون ،طالب چوہدری پی ڈی پی لیڈر،گفتارچوہدری ودیگران کے علاوہ مہاروگروپ سوشل گروپ کی انتظامیہ ڈی ایس پی آپریشن جموں افتخارچوہدری، آصف خالق پوسوال سماجی کارکن اورطارق ابرار(صحافی) پرمشتمل ایک کہکشاں موجودتھی ۔افطارسے قبل ہوسٹل میں زیرتعلیم بچوں کے ساتھ انٹریکشن پروگرام کاآغازتلاوت کلام ِ مقدس سے ہوا۔اس کے بعدگوجربکروال طبقہ کی معززشخصیات نے طلباءکے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہیںتعلیم کی اہمیت ،وقت کی پابندی اورزندگی میں اعتماداورصحیح سمت کی اہمیت کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گئی۔اس دوران محمدسعید(کے اے ایس) نے طلباءکےلئے ایک تعلیمی پروجیکٹ My Mobile, My School بھی لانچ کیا ۔اس موقعہ پر محمدسعیدکے پروجیکٹ کی وساطت سے گوجربرادری کے ہونہارآئی اے ایس افسربصیرالحق ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے طلباءکے ساتھ روبروہوئے اوران سے خطاب کیا۔ا س کے علاوہ مذکورہ پروجیکٹ کے تحت ہوسٹل کے طالب علموں نے کینڈامیں موجودایک سائنسدان ڈاکٹر نصیرکے ساتھ بھی بات چیت کی۔اس موقعہ پرمقررین نے کہاکہ چھٹی جماعت سے بارہویں جماعت تک کے طلباجوہوسٹل ہذامیں زیرتعلیم ہیں کوچاہیئے کہ وہ وقت کی قدرکریں اوراپنی تمام ترصلاحیتیں تعلیم کے حصول پرصرف کریں ۔انہوں نے کہاکہ محنت ،لگن اورجدوجہدسے کوئی بھی بچہ کے اے ایس/آئی اے ایس اوردیگرمقابلہ جاتی امتحانات میں کامیاب ہوکرنہ صرف اپنابلکہ پوری قوم نیزریاست کانام روشن کرسکتاہے ۔انہوںنے طلباپرزوردیاکہ وہ اپناہدف مقررکرکے اس کے حصول کےلئے دن رات محنت کریں۔اس موقعہ پرطلباءسے تلقین کی گئی کہ وہ اپنے وقت کوضائع نہ کریں اورہوسٹل میں رہتے ہوئے تندہی سے اپنی تعلیم پرتوجہ مرکوزرکھیں۔ انہوں نے کہاکہ دُنیامیں تبدیلی لانے کےلئے تعلیم سے بہترکوئی بھی موثرہتھیارنہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ اس وقت ریاست جموں وکشمیر گوجربکروال طبقہ پسماندہ طبقوںکی صف میں شمارہوتاہے اس لیے گوجرقوم کے باشعورافراداوربچوں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ گوجربکروال طبقہ کوپسماندگی سے دلدل سے نکال کرخوشحالی اورتعمیروترقی کی راہوں پرگامزن کریں۔ مقررین نے کہاکہ ہرایک بچے میں اللہ تعالیٰ نے صلاحیتوں کاخزانہ رکھاہوتاہے لہٰذاہربچے کومحنت،لگن اورجدوجہدکے ساتھ تعلیم حاصل کرنی چاہیئے ۔انہوں نے کہاکہ ہوسٹلوں میں زیرتعلیم طلباءقوم کامستقبل ہیں اوران کی کامیابی میں گوجربکروال طبقہ کی کامیابی مضمرہے ۔انہوں نے اُمیدکی کہ طلباءبرادری کے معزز،باشعوراوراعلیٰ عہدوں پرفائزافسران کی باتوں پرعمل پیراہوکرگوجربکروال قوم کامستقبل خوشنمابنائیں گے۔ اس کے بعدگوجربکروال طبقہ کے افسران ومعززین نے دعافرمائی کہ اللہ تعالیٰ گوجربکروال ہوسٹلوں میں زیرتعلیم طلباءکوکامیاب فرماکربرادری کو پسماندگی سے نجات دلائے ۔دعاکے اختتام پرمعززین نے بچوں کے ساتھ روزہ افطارکیااورانہیں ان کے نیک مستقبل کی تمناﺅں سے نوازا۔اس موقعہ پرمقررین نے منتظمین بالخصوص افتخارچوہدری کی کاوشوں کوسراہااوراللہ تعالیٰ سے دعافرمائی کہ موصوف کی گوجربکروال قوم کےلئے انجام دی جارہی مخلصانہ کوششوں کوقبول فرمائے ۔اس دوران نظامت کے فرائض آصف خالق پوسوال نے انجام دیئے جبکہ شکریہ کی تحریک ہوسٹل کے وارڈن مشتاق باجی نے برادری کے معززشخصیات وافسران کے ساتھ ساتھ منتظمین کاہوسٹل میں شاندارافطارپارٹی کم انٹریکشن پروگرام منعقدکرنے کےلئے شکریہ اداکیااورتوقع کی کہ مستقبل میںبھی ایسے پروگراموں ہوسٹل ہذامیں کروائے جائیں گے۔