ادارہ اسلامیہ فاطمۃالزھرا ایجوکیشنل ٹرسٹ سدرہ کے زیر اہتمام سولہویں دو روزہ سیدہ کائنات کانفرنس اختتام پذیر

0
0

دنیا اور آخرت کی کامیابی تعلیم سے ممکن اور عقائد و نظریات کی پاکیزگی تعلیمات رسولﷺ ہی سے ممکن ہے: علمائے اہلسنت
اعجازالحق بخاری ایم شفیع رضوی

جموں؍؍ادارہ اسلامیہ فاطمۃالزھرا ایجوکیشنل ٹرسٹ سدرہ کے ذیر اہتمام ادارہ ھذا میں زیر صدارت حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری صوبائی صدر مسلم پرسنل لاء بورڈ جموں و سرپرست اعلی ادارہ ہذا دو روزہ سیدہ کائنات کانفرنس اختتام پذیر اس موقع پر کثیر تعداد میں علمائے کرام ائمہ مساجد کے ساتھ ساتھ عوام الناس مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں شمولیت فرمائی کانفرنس میں علمائے کرام نے الگ الگ موضوعات پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ موجودہ پرفتن دور میں جہاں بے حیائیوں برائیوں کا دور دورہ ہے ایسے حالات میں قرآن اور صاحب قرآن کی تعلیمات کے مطابق اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں برائیوں بے حیائیوں آپسی نفرتوں رنجشوں سے بلخصوص منشیات جیسی مہلک بیماری سے معاشرہ پاک و صاف رہے سکے اور ہماری آنے والی نسلیں تباہی و بربادی سے محفوظ رہ سکیں عقائد و نظریات کی پاکیزگی تعلیمات رسول ﷺ کے بغیر ممکن نہیں ہے قرآن پاک کی تعلیمات کے سانچے میں اتر کر اپنی دنیا اور اخرت دونوں جہانوں میں کامیابیاں حاصل کر سکیں کانفرنس کے مہمان خصوصی و مقرر خصوصی حضرت مولانا مفتی غلام رسول حامی نے حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ اپنے بچے اور بچیوں کو بغیر کسی امتیاز و تفریق کے یکساں طور پر قرآن پاک کی رہنمائی میں تعلیم و تربیت کریں کیونکہ موجودہ پرفتن دور میں ائے روز کئی طرح کے ناخوش گوار واقعات دیکھنے اور سننے کو ملتے ہیں آج کل کے پڑھے لکھے بچے اپنے آپ کو تعلیم یافتہ اور ترقی یافتہ مارڈن تصور کرتے ہوئے اپنی بوڑھے والدین کے ساتھ بد سلوکی بدتمیزی سے پیش اتے ہیں ایسے لوگ تعلیم یافتہ نہیں ہیں بلکہ جاہل اور ان پڑھ ہیں جن کو اپنے والدین اور بزرگوں کی اہمیت اور تعظیم کا پتہ نہیں ہے وہ سب سے بڑا جاہل ہے اگر والدین یہ چاہتے ہیں کہ ان کی اولاد اچھے اخلاق اور اچھے کردار مالک بنے اور مستقبل میں ان کی فرمانبرداری کر تو اس کے لئے آج کے والدین اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت قرآن و حدیث اور محسن انسانیت کے پیکر اللہ رب العزت کے محبوب نبی آخرزماں حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات کے مطابق تربیت کریں تعلیمات رسول ؑ پر عمل پیرا ہونے ہی سے ہماری نسلیں اچھے اخلاق اور کردار کی مالک بن سکتی ہیں کیونکہ جو ہدایات اور تعلیمات نبی آخرزماں ﷺ نے ہم تک پہنچائی ہیں وہ دنیا کی کسی اور درس گاہ یا اسکول سے حاصل نہیں ہو سکتی لہذا سماج کا ہر ذی شعور شخص قرآن و سننت کی پیروی کرتے ہوئے اپنی زندگی گزارنے کی کوشش کریں تاکہ ہماری دنیا اور اخرت سنور سکیں کانفرنس کے اختتام پر ادارہ سے فراغت حاصل کرنے والی طالبات کو اسناد بھی تقسیم کی گئی کانفرنس کا اختتام دعا درود سلام کے ساتھ ہوا اختتامی دعا پیر طریقت رہبر شریعت حضرت الحاج بابا میاں محمد مقبول نقشبندی سجادہ نشین دربار یونسیہ زرہامہ کپواڑا نے فرمائی ریاست و ملک کی سلامتی خوش حالی کی دعا کی گئی اس دو روزہ سیدہ کائنات کانفرنس کا انتظام و انصرام محمد طیب رضا کی سرپرستی میں جملہ اراکین کے زہر نگرانی ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا