ڈی پی اے پی لیڈروںکو لوک سبھا کی تمام سیٹیں جیتنے کی تیاری کرنے کی تلقین کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ چیئرمین ڈی پی اے پی غلام نبی آزاد نے آج جموں میں ریاست اور صوبے کے عہدیداروں کی ایک اہم میٹنگ کی صدارت کی۔ وہیںہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے آزاد نے ایک متحد اور موثر مہم کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ اجلاسوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہاکہ ہمیں تمام سیٹوں پر جیت حاصل کرنے کے لیے تیاری کرنی چاہیے، کیونکہ ہماری پارٹی ہی واحد پارٹی ہے جسے لوگوں نے قبول کیا ہے جبکہ دوسروں نے صرف گمراہ کیا ہے اور شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک واحد سیاسی جماعت کے طور پر کھڑے ہیں جو لوگوں کے تحفظات کے لیے زمینی لڑائیوں میں سرگرم عمل ہے۔آزاد نے کہاکہہمارا ایجنڈا واضح ہے کہ عوامی مسائل کو سامنے لانا اور اپنی کمیونٹی میں ترقی اور امن کو فروغ دینے پر ثابت قدمی سے توجہ مرکوز کرنا ہے۔ آزاد نے زور دے کر کہا کہ دوسری جماعتوں نے جھوٹے وعدوں سے عوام کو گمراہ کیا ہے جبکہ ان کی پارٹی شفافیت اور دھوکہ دہی سے بچنے کے لیے پرعزم ہے۔انھوں نے زور دے کر کہاکہ ہم گمراہ نہیں کرتے کیونکہ میرا واحد مقصد اس کام کو جاری رکھنا ہے جو میں نے بطور وزیر اعلیٰ شروع کیا تھا۔وہیں اجلاس میں آر ایس چب، جگل کشور شرما، ونود مشرا، چوہدری ہارون کھٹانہ، انیتا ٹھاکر، ونود کول، ارویندر سنگھ مکی، سلمان نظامی ،چوہدری گھرو رام، پی آر منہاس، زاہد ملک، سجادہ بشیر، سباش گپتا، اشوک شرما، ایڈو کیٹ مہیشور سنگھ، ارون سنگھ راجو، ریاض بشیر ناز، مسعود چودھری، عمران ظفر، ہیرا لال ابرول، صوبت علی، گرمیت کور، سنیتا اروڑہ، پربھا سلاتھیا اور دیگرموجود تھے۔