ابھینندن منگوتر اپنے حامیوں کے ساتھ، بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل

0
0

سابق ڈپٹی میئر بلدیو سنگھ بلوریا نے نئے شرکاء کا خیر مقدم کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍نوجوان سماجی کارکن ابھینندن منگوتر اپنے حامیوں کے ساتھ، بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوئے۔ اس تقریب کا اہتمام کنجوانی منڈل نے کیا تھا جس میں جموں کے سابق ڈپٹی میئر بلدیو سنگھ بلوریا، ریکھا مہاجن، صدر بی جے پی جموں ساؤتھ، پربھاری جموں ساؤتھ ایودھیا گپتا اور دیگر سینئر لیڈران موجود تھے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جموں کے سابق ڈپٹی میئر بلدیو سنگھ بلوریا نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ابھینندن منگوترا سماجی کارکن آئندہ انتخابات میں بی جے پی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوان سماجی کارکن ابھینندن منگوترا کا اپنے حامیوں کے ساتھ پارٹی میں داخلہ نوجوانوں کے حوصلے کو بلند کرے گا۔ بلوریا نے مزید کہا کہ پارٹی اپنی بے لوث پالیسیوں پر چلتے ہوئے قوم کی طوالت اور وسعت کے ساتھ ساتھ دن بہ دن بنیاد بڑھا رہی ہے۔ سابق ڈپٹی میئر نے نئے آنے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم کے عوام دوست فیصلوں کی وجہ سے لوگ بی جے پی میں شامل ہونے اور پی ایم نریندر مودی کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لیے بڑی تعداد میں آگے آرہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا