سری نگر میں غذائی اجناس کا وافر اسٹاک موجود، بجلی سپلائی پوری طرح سے بحال :ضلعی ترقیاتی کمشنر سری نگر

0
0

سری نگر،//ضلعی ترقیاتی کمشنر سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین نے اتوارکے روز کہاکہ برف و باراں سے نمٹنے کی خاطر مشینری اور افرادی قوت کو کام پر لگا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ وادی کشمیر میں غذائی اجناس کا وافر اسٹاک موجود ہے ۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے لالچوک میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ اتوار کی صبح سے ہی شہر سری نگر میں برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔
ان کے مطابق سری نگر میونسپل کارپوریشن کے تحت پندرہ سو کلومیٹر پر برف صاف کرنے کا کام شدو مدسے جاری ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ چھ ہزار لینز اور بائی لینز میں بھی برف ہٹانے کے حوالے سے ایس ایم سی نے بڑے پیمانے پر کام شروع کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر سری نگر نے کہاکہ لوگوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرناپڑے اس کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔بجلی سپلائی متاثر ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ شہر میں 275فیڈرز میں بجلی سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے جبکہ گیارہ فیڈرز متاثر ہوئے جنہیں بحال کرنے کی خاطر بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چونکہ کم برف باری ہوئی ہے جس وجہ سے بجلی سپلائی پر کوئی زیادہ اثر نہیں پڑا۔انہوں نے کہا کہ برف باری کے باوجود بھی پی ایچ ای کی سبھی اسکیمیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں ۔شہر کے نچلے علاقوں جن میں مہجور نگر ، بمنہ اور دوسرے شامل ہیں وہاں پرپانی کے نکاس کو یقینی بنانے کی خاطر پمپوں کو کام پر لگا دیا گیا ہے ۔
غذائی اجناس کے بارے میں ڈپٹی کمشنر سری نگر کے نے کہاکہ ہمارے پاس اس وقت وافر مقدار میں غذائی اجناس موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ گیس سپلائی اٹھارہ دنوں اور چاول 20دنوں تک کا کوٹا موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سبھی محکموں کے ملازمین لوگوں کو راحت دینے کی خاطر چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا