معاملہ گورنمنٹ بوائیز ہائیراسکینڈری اسکول منڈی کا ،اسکول میں اساتذہ کی قلت طلباءکا مستقبل داﺅ پر
سماجیات تاریخ اور جغرافیہ کے مضامین کا نہ ہونا انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ، اُرودو پڑھانے والا استاد بھی دستیاب نہیں
لازوال ڈیسک
منڈی تحصیل ہیڈ کواٹر منڈی کا بوائیز ہائیرا سیکنڈری ا سکول انتظامیہ اور محکمہ ایجوکیشن کی عدم توجہی کا شکار ہے ۔ جہاں اساتذہ کی قلت کے ساتھ ساتھ کچھ سبجیکٹ سرے سے ہی یہاں نہیں ہیں جن کو لیکر عوام نے کئی بار انتظامیہ محکمہ ایجوکیشن اور موجودہ حکمرانوں کو آگاہ کیا۔لیکن آج تک کوئی عمل ہوتا نظرنہیں آرہاہے۔ جس کی وجہ سے طلبہ کا مستقبل داﺅ پر ہے ۔طلبہ نے کہا کہ اس اسکول میں نہ ہی کوئی حساب اور نہ ہی میڈیکل اور نہ ہی اردو کا سبجیکٹ پڑھانے والا کوئی ٹیچر ہے جس کی وجہ سے ہماری تعلیم متاثر ہوتی ہے ، اور ہمیں امتحانات میں ناکامی کا سامناکرناپڑتاہے جوکہ قابل افسوس ہے۔ جس کو لیکر عوام اور طلبہ والدین میں سخت تشویش پائی جارہی ہے ۔محمد فاروق خان نے اس حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوے کہا اس وقت ہمارے بچوں کا مستقبل داﺅپر ہے ۔قابل افسوس بات ہے کہ 1982 میں یہ ہائیر اسیکنڈری ہے مگر اج تک گیارویں اور بارویں جماعتوں کے لئے تاریخ سماجیات اور جغرافیہ کے سبجیکٹ سرے سے ہی نہیں ہیں اور طلبہ کی خواہش کے باوجود بھی طلبہ ان مضامین کو پڑھنے سے محروم رہتے ہیں۔ لیکن محکمہ ایجوکیشن گہری نیند میں سویاہے کئی بار اعلی افیسران اور عہددارن کوان مضامین کو یہاں لاگوں کرنے اور اس کے لئے عملہ کی فراہمی کو لیکر گزارشات اور عرضداشت بھی پیش کی گئی مگر اج تک ایک نے بھی نہ سنی ہے۔ جس کی وجہ سے ہمارے بچے اپنی پسند کے مضامین میں آگے بڑھنے سے قاصر رہتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ ہیڈ کواٹر کا ا سکول ہوتے ہوے بھی ہائیر کلاسوں کے دو جبکہ ہائی جماعتوں کے تین اساتذہ ہی نہیں ہیں۔ جن میں ریاست کی سرکاری زبان اردو پڑھانے والا بھی کوئی استاد موجود نہیں ہے ۔ انہوں نے محکمہ ایجوکیشن کے آفیسران پر طلبہ کے مستقبل کو تاریک بنانے کا الزام عائید کرتے ہوے کہا کہ محکمہ اور ریاست کی قیاد ت جان بوجھ کر لوگوں کو حالات خراب کرنے پر مجبور کرتاہے ،کیوں مناسب مضمون اور اساتذہ نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے نونہالوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے انہوں نے ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع پونچھ کے اس لاوارث منڈی کے ہائیر سیکنڈری اسکول میں تاریخ جغرافیہ اور سماجیات کے سبجکیٹ فراہم کئے جائیںاور یہاں پر اساتذہ کی کمی کو پوراکیا جاے ورنہ منڈیکی عوام سڑکوں پر اترے گی اس وقت جو حالات خراب ہونگے اس کی زمہ دار انتظامیہ اور محکمہ ایجوکیشن ہوگا ۔