انتظامیہ نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی

0
0

سری نگر،// خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر حکام نے ٹریفک رورل کشمیر کے دائرہ اختیار میں آنے والے پہاڑی علاقوں میں ڈرائیوروں اور مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ایک ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔
ٹریفک پولیس افسر رورل کشمیر کی طرف سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے: ‘ متعلقہ سرکاری اداروں کی طرف سے برف ہٹائے جانے تک پہاڑی رابطہ سڑکوں پر کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی اور بڑی پہاڑی سڑکوں پر صرف 4 بائی 4 گاڑیوں جن میں اینٹی سکڈ چیبننز لگی ہوں اور جن کی سینٹنگ گنجائش 10 سے زیادہ نہ ہو، کو ہی چلنے کی اجازت ہوگی’۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بڑی مال بردار اور مسافر بر دار گاڑیوں کو سڑکوں سے برف ہٹنے اور پھلسن ختم ہونے کے بعد ہی چلنے کی اجازت دی جائے گی۔
مذکورہ ایڈوائزری میں مزید کہا گیا: ‘ٹریفک رورل کشمیر کے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں اوور لوڈنگ کے لئے زیر ٹالیرنس کی پالیسی ہے اور دستاویزات کے بغیر گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا