سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر دو طرفہ ٹریفک بحال، ڈرائیور حضرات سے احتیاط برتنے کی تاکید

0
0

سری نگر، //وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر دو طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی ہے تاہم ڈرائیور حضرات سے احتیاط سے گاڑیاں چلانے کی تاکید کی گئی ہے۔

ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو جموں صوبہ کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل مسلسل بند ہے۔

جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی دو طرفہ نقل و حمل بحال کر دی گئی ہے۔انہوں نے ڈرائیور حضرات سے لین ڈسپلن کا خیال رکھنے کی تاکید کی۔

پوسٹ میں ڈرائیور حضرات سے کہا گیا: ‘شیر بی بی کے نزدیک روڈ کا ایک حصہ سنگل لین ہے اور روڈ پر کئی مقامات پر پھسلن ہے لہذا احتیاط سے چلنے کی تاکید ہے’۔بتادیں کہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ اہلیان وادی کے لئے شہہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے اس کے بند ہونے سے لوگوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ کے بند ہونے سے وادی کے بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوجاتی ہے اور گراں بازاری کا بازار گرم ہوجاتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا