لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے سرنکوٹ علاقے میں سیکورٹی فورسز نے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز پولیس اور فوج نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران سرنکوٹ کے سنگلا خونی نالہ کے نزدیک کمین گاہ سے ایک موٹار ، تین موٹار شیل، ایک پستول اور پانچ پستول گولیوں کے راونڈ برآمد کئے۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔