2024 کا الیکشن حصولیابیوں پر لڑاجائے گا: حکمران جماعت

0
0

وزیر اعظم نریندر مودی 2024 کے انتخابات میں ملک میں تیسری بار اقتدار میں آئیں گے
یواین آئی

نئی دہلی؍؍لوک سبھا میں ارکان نے آج کہا کہ مودی حکومت میں خواتین کو قیادت دینے، نوجوانوں کو مواقع دینے، کسانوں کی آمدنی بڑھانے اور غریبوں کو سرکاری اسکیموں میں حصہ دار بنانے میں قابل ذکر کام کیا گیا ہے اور ان بے مثال کاموں کو دیکھتے ہوئے یہ واضح ہو گیا ہے کہ 2024 کا عام انتخابات حصولیابیوں پر لڑا جائے گا۔لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے بی جے پی کی ڈاکٹر حنا وی گاویت نے کہا کہ اس بار ابھرنے والی صورتحال نے واضح کر دیا ہے کہ انتخابات حصولیابیوں پر ہوں گے۔ حکومت کی حصولیابیوں کی وجہ سے جو ماحول بن رہا ہے اور جس طرح سے بی جے پی حکومت نے کام کیا ہے اس کو دیکھتے ہوئے یہ بات یقینی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 2024 کے انتخابات میں ملک میں تیسری بار اقتدار میں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت میں خواتین کی شرکت اہم ہورہی ہے اور انہیں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جارہے ہیں اور ہر شعبے میں خواتین کی شراکت میں اضافہ ہورہا ہے۔ سویم سہتا گروپ اس کی سب سے بڑی مثال ہے جس کے ذریعے دیہی علاقوں کی خواتین ترقی کر رہی ہیں۔ خواتین کو ڈرون کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔ زچگی کی تعطیل خواتین کے لیے بڑھا دی گئی ہے۔ نیشن ڈیفنس اکیڈمی جیسے اداروں میں لڑکیوں کو اہمیت دی جارہی ہے۔ڈاکٹر گاویت نے کہا کہ ملک میں پہلی بار ایک قبائلی خاتون صدر بنی ہیں اور ملک کی وزیر خزانہ بھی ایک خاتون ہیں۔ اس سے صاف ہے کہ مودی حکومت میں خواتین کو قیادت میں ترقی مل رہی ہے۔ مودی حکومت نے ناری شکتی وندن بل لا کر خواتین کو مزید بااختیار بنانے کا کام کیا ہے۔کانگریس پر خواتین کے لیے کام نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس صدر ایک خاتون رہی ہیں لیکن انہوں نے کبھی خواتین کو مضبوط کرنے کے لیے کام نہیں کیا۔ اگر یہ کام کانگریس کے دور میں ہوا ہوتا تو آج بی جے پی حکومت کو خواتین کے لیے ایسی مشقیں نہ کرنی پڑتی۔ بی جے پی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے جو کام کر رہی ہے وہ بے مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے ایجنڈے پر بھی کام کیا ہے۔ ہر سال ملک کے کسانوں کو 6000 روپے کی رقم دی جا رہی ہے۔ کسان کے لیے پانی ضروری ہے، اس لیے ہر کھیت کو پانی فراہم کرنے کے لیے پردھان منتری سینچائی یوجنا شروع کی گئی ہے اور فصل بیمہ اسکیم چلائی جارہی ہے۔بی جے پی لیڈر نے کہا کہ غریبوں اور کسانوں کو انصاف دینے کا کام ہوا ہے اوریوا شکتی کی مضبوطی کے لئے انہیں معیاری تعلیم دے کر ان کی صلاحیتوں کو نکھارا جا رہا ہے۔ تعلیمی پالیسی بیس سال پہلے بنی تھی اور اب بیس سال بعد مودی حکومت نئی تعلیمی پالیسی لے کر آئی ہے۔ یوپی آئی ریکارڈ بنا رہا ہے اور انڈونیشیا جیسے ملک اس نظام کو اپنا رہے ہیں۔ جی 20 میٹنگوں میں ہندوستان نے پوری دنیا کو دکھادیا ہے کہ ہندوستان میں عالمی قیادت کی صلاحیت موجود ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا