چیف سیکرٹری نے ڈ ل جھیل کے تحفظ اور خوبصورتی کے اقدامات کا جائیزہ لیا

0
0

جھیل کے ماحول کو بچانے کے علاوہ اس کے تحفظ کیلئے دیگر سائنسی اقدامات کرنے پر زور دیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍چیف سیکرٹری اٹل ڈولو نے آج یہاں جے اینڈ کے کی مشہور ڈل اور نگین جھیلوں کی خوبصورتی اور صفائی کیلئے اب تک کئے گئے اقدامات کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری ایچ اینڈ یو ڈی ڈی ، وی سی لیکس کنزویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی ( ایل سی ایم اے ) کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے ۔ میٹنگ کے دوران چیف سیکرٹری نے اس تازہ آبی ذخائیر کی صفائی ، خوبصورتی اور تحفظ کیلئے اب تک کئے گئے اقدامات کا نوٹس لیا ۔ انہوں نے پابندی والے علاقوں میں تجاوزات پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کرنے پر بھی زور دیا ۔ مسٹر ڈولو نے جھیل کے ماحول کو بچانے کے علاوہ اس کے تحفظ کیلئے دیگر سائنسی اقدامات کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے پانی کی سطح سے جڑی بوٹیوں اور للی پیڈر کو ہٹانے کیلئے ٹھوس کوششیں کرنے کو کہا ۔ جھیل کی خوبصورتی کے حوالے سے چیف سیکرٹری نے جھیل کے مختلف مقامات پر اپریٹرز اور فاؤنڈیشن کلسٹرز کی تنصیب جیسے تمام جاری منصوبوں کو مکمل کرنے کو کہا۔ اپنی پرذنٹیشن میں وائس چئیر پرسن ایل سی ایم اے نے اس آبی ذخائیر کے تحفظ کیلئے ان کی طرف سے کئے گئے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا