لازوال ڈیسک
نئی دہلی”حکومت ٹرک ڈرائیوروں اور ان کے اہل خانہ کی تشویش کو سمجھتی ہے، نئی اسکیم کے پہلے مرحلے میں تمام قومی شاہراہوں پر ڈرائیوروں کے لیے کھانے، پینے کے صاف پانی، بیت الخلا، پارکنگ اور آرام کی سہولیات کے ساتھ 1000 جدید عمارتیں تعمیر کی جا رہی ہیں“۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں بھارت کی سب سے بڑی اور اپنی نوعیت کی پہلی موبلٹی ایکسپو – بھارت موبلٹی گلوبل ایکسپو 2024 میں ایک مجمع سے خطاب کیا۔اس موقع پروزیر اعظم مودی نے موبلٹی کی صنعت میں ڈرائیوروں کے انسانی پہلو کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی اور ٹرک ڈرائیوروں کو درپیش مشکلات کو اجاگر کیا۔
وزیر اعظم نے تمام قومی شاہراہوں پر ڈرائیوروں کے لیے کھانے ، پینے کے صاف پانی ، بیت الخلا ، پارکنگ اور آرام کی سہولیات کے ساتھ جدید عمارتوں کی ترقی کے کاموں کے بارے میں ایک نئی اسکیم کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹرک ڈرائیوروں اور ان کے اہل خانہ کی تشویش کو سمجھتی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ حکومت اس اسکیم کے پہلے مرحلے میں ملک بھر میں ایسی 1000 عمارتیں تعمیر کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سے ٹرک اور ٹیکسی ڈرائیوروں کے لیے زندگی کی آسانی اور سفر میں آسانی دونوں کو فروغ ملے گا ، جس سے ان کی صحت بہتر ہوگی اور حادثات کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔