سید محمد الطاف بخاری کی مفتی ناصر الاسلام کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

0
0

لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے جموں و کشمیر کے مفتی اعظم، مفتی ناصر الاسلام کی والدہ کے انتقال پر دْکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کْنبے کے ساتھ تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ موصوفہ کا انتقال گزشتہ رات دیر گئے جموں کے ایک اسپتال میں ہوا۔ وہ جموں کشمیر کے سابق مفتی اعظم، مرحوم مفتی بشیر الدین کی اہلیہ تھیں۔اپنے تعزیتی پیغام میں سید محمد الطاف بخاری نے کہا، ’’میں مفتی ناصر الاسلام کی والدہ محترمہ کے انتقال پر سوگوار کْنبے کے ساتھ دل کی عمیق گہرائیوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دست بہ دْعا ہوں کہ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’غم کی اس گھڑی میں، میں مفتی ناصر الاسلام صاحب اور سوگوار خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑا ہوں۔ اللہ تعالیٰ انہیں اس ناقابل تلافی نقصان کا دْکھ برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمائے۔‘‘

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا