سال 2015 سے تقریباً 23000 روایتی کوچز کی جگہ ایل ایچ بی کوچو نے لے لی ہے
مواصلات اور الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ روایتی (آئی سی ایف) کوچوں کی جگہ لنک ہوفمین بُش (ایل ایچ بی) کوچ لے رہے ہیں۔ سال 2015 سے، تقریباً 23000 روایتی کوچو کو ایل ایچ بی کوچز سے تبدیل کیا گیا ہے۔
ایل ایچ بی کوچوں کی نمایاں خصوصیات میں سواری کے بہتر معیار کا انڈیکس، بہتر حفاظت اور اینٹی کلائمبنگ فیچرز کے لیے سینٹر بفر کپلر، ایکسل ماونٹڈ ڈسک بریک سسٹم، نقصان کو کم کرنے کے لیے مضبوط اور مستحکم ڈیزائن اور حادثات کے دوران کوچز کے پلٹنے کو روکنا، بائیو ٹوائلٹس کی فراہمی، زیادہ بیٹھنے کی گنجائش، بڑی پینورامک کھڑکیاں، اے سی کوچوں میں ایف آر پی (فائبر ریئنفورسڈ پلاسٹک) پینل، مائیکرو پروسیسر کنٹرولڈ اے سی وغیرہ شامل ہیں ۔