برفباری کے پیش نظر ٹریفک صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اے آر ٹی او گاندربل کا گگنگیر کا دورہ

0
0

مختار احمد
گاندربل؍؍برف باری اور پھسلن والی سڑکوں کا جائزہ لینے کے لئے اے آر ٹی او گاندربل وجاہت قیوم نے سینئر ایم وی ڈی انسپکٹر منظور قریشی اور دیگر ٹیم کے ہمراہ گگنگیر کا دورہ کیا اور مشورہ دیا کہ صرف 4×4 گاڑیاں اور کاریں جو اینٹی سکڈ چینز سے لیس ہیں گگنگیر سے سونمرگ اور پیچھے کی طرف چلیں۔”برف گرنے اور سڑک کی برفیلی سطح کی وجہ سے پھسلن والی سڑک کے حالات کے پیش نظر، یہ احکامات دئے گئے ہیں کہ صرف اینٹی سکڈ چینز اور 4×4 گاڑیوں کو گگنگیر سے سونمرگ تک سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔اْنہوں نے ڈرائیوروں کو ہدایت دی کہ وہ اضافی سواریوں کو گاڑیوں میں بیٹھانے سے گریز کریں نیز تیز رفتاری سے بھی پرہیز کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا