بی جے وائی ایم جموں کشمیر آنے والے پارلیمانی انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہے: ارون پربھات

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی یووا مورچہ (بی جے وائی ایم) نے اپنے صدر ارون پربھات کی قیادت میں پربھاریوں، سہ پربھاریوں، ضلعی صدور، ضلع جنرل سکریٹریوں کے ساتھ ضلع سوشل میڈیا سیکرٹریوں کی ایک میٹنگ بلائی تاکہ آئندہ کی تیاری کے سلسلے میں جامع حکمت عملی کا خاکہ تیار کیا جا سکے۔اس موقع پراشوک کول، جنرل سکریٹری (تنظیم)، بی جے پی جموں کشمیر، نے میٹنگ سے بنیادی طور پر خطاب کیا جس میں حال ہی میں ختم ہونے والے نمو نو متداتا سمیلن کا مکمل جائزہ بھی شامل تھا، جہاں ارون پربھات نے کامیابیوں اور اس میں اضافہ کے شعبوں پر غور کیا۔ اس کے بعد، رویندر رینا صدر بی جے پی جموں کشمیر، اور اشوک کول، جنرل سکریٹری کی موجودگی میں، نمو یودھا میں شمولیت مہم کے باضابطہ آغاز کے ساتھ ایک اہم موقع سامنے آیا۔وہیںارون پربھات نے کہا کہ ایک جرات مندانہ اور مہتواکانکشی اقدام میں، بی جے وائی ایم جموں کشمیر نے فروری کے آخر تک جموں کشمیر کے مرکزی علاقے میں 3 لاکھ نئے اراکین کو راغب کرنے کا ایک زبردست ہدف مقرر کیا ہے۔دریں اثناء اجلاس میں آئندہ انتخابی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے اجتماعی عزم پر زور دیا گیا۔وہیں ارون نے کہا کہ بی جے وائی ایم آنے والی پارلیمانی انتخابات کیلئے مکمل تیار ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا