جموں وکشمیر: شری ماتا ویشنو دیوی مندر پر تازہ برف باری، جموں میں بارشیں

0
0

جموں، //جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹرہ علاقے کی ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں جمعرات کی صبح تازہ برف باری ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ جموں کے پہاڑی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں درمیانی درجے کی بارشیں ہوئی ہیں۔
انہون نے کہا: ‘شری ماتا ویشنو دیوی بھون کے اندر اور ارد گرد تازہ برف باری ہوئی اور جمعرات کی صبح ترکوٹہ نگر پہاڑیوں پر برف کی چادر بچھی ہوئی تھی’۔
ان کا کہنا تھا کہ ترکوٹہ پہاڑیوں میں بھیرون گھاٹی اور ہمکوٹی پر بھی برف باری ہوئی اور مندر کی طرف جانے والے روٹ پر بھی برف کی چادر بچھی ہوئی تھی۔
دریں اثنا برف باری کے با وجود مندر میں عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہا ہے اور کٹرہ بیس کمیپ سے سینکڑوں کی تعداد میں یاتری مندر کی طرف روانہ ہوئے۔
ویشنو دیوی کے علاوہ صوبہ جموں کے کشتواڑ، ڈوڈہ، ریاسی، رام بن، کٹھوعہ، راجوری اور پونچھ اضلاع کے پہاڑی علاقوں میں بھی تازہ برف باری ہوئی ہے۔
جموں اور سانبہ میں بارشوں کے ساتھ تیز ہوائوں نے طویل خشک موسمی صورتحال کو ختم کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ جموں میں بارشوں سے شدید سردیوں کا سلسلہ ختم ہوگیا جس سے لوگوں کو راحت نصیب ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا