جموں وکشمیر کے چھ اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

0
0

یواین آئی

سری نگر؍؍جموں وکشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے) نے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر جموں وکشمیر کے چھ اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ تازہ برف باری کے بعد جموں وکشمیر کے چھ اضلاع جن میں ڈوڈہ ، پونچھ ، گاندربل ، بارہ مولہ ، بانڈی پورہ اور کپواڑہ شامل ہیں کے پہاڑی علاقوں میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران درمیانی درجے کے برفانی تودے گر آنے کا امکان ہے۔انہوں نے پہاڑی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں جانے سے احتراز کریں جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات لاحق رہتے ہیں۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں برف و باراں اور میدانی علاقوں میں بارشوں کی پیشین گوئی کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا