11دسمبر 2018 کو غلطی سے سرحد عبور کر گیا تھا :ضلع انتظامیہ
سید نیاز شاہ
پونچھ //سرحدی گاﺅں جلاس کا باشندہ محمد الیاس ولد میر حسین عمر 33 سال گزشتہ سال دسمبر ماہ کی 11 تاریخ سے گھر سے لاپتہ تھا زرائع سے ملی جانکاری میں بتایا گیا ہے کہ اس شخص کا دماغی توازن ٹھیک نہیں تھا اور اس شخص کے اہلِ خانہ نے اسے دو تین دن تلاشنے کے بعد اسکی گمشدگی کی خبر پولیس کو دی اور یہ شعبہ جتایا کہ شائد وہ باڈر کراس کر پاکستان نہ چلا گیا ہو۔ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہول یادوو و ایس ایس پی رمیش انگرال کے مطابق انتظامیہ نے انڈئن آرمی کی وسادت سے پاکستان اتھارٹی سے بات کی تو اس بات کی تصدیق ہوئی کہ اس پہچان کا آدمی وہاں موجود ہے اسکے بعد آج تک انتظامیہ لگاتار پاکساتنی اتھارٹی سے رابطے میں رہی اور آج پانچ ماہ اور پانچ دن بعد اسے چکاں دا باغ پونچھ کے راستے واپس لایا گیا ۔