میزبان اسکول کے 200 طلباء کے گروپ نے نمائش کا دورہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سٹوڈیو اوسز کریٹیوٹی بلومز ہیئراور اے پی ایس ڈومانہ کے زیر اہتمام دو روزہ پینٹنگ نمائش آج ایک شاندار تقریب اور ورکشاپ کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ اس تقریب کا اہتمام جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز (جے کے اے سی ایل) کے تعاون سے اکیڈمی کے کے ایل سیگل ہال میں کیا گیا تھا۔ اس اقدام نے ہونہار نوجوان فنکاروں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور اپنے فنی نقطہ نظر کا اظہار کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔وہیں ڈوگری زبان، فن اور ادب کے میدان میں اپنے غیر معمولی کام کے لیے مشہور ورسٹائل فنکار پدم شری موہن سنگھ سلاتھیا اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ ایس او اسکول کے لیفٹیننٹ کرنل رندیپ سنگھ سلاتھیا مہمان ذی وقار کے طور پر موجود تھے۔ اس تقریب میں پرنسپل اے پی ایس دومانہ پشپندر کور اورپوپندر سنگھ، سینئر ایڈیٹر اور ایگزیبیشن آفیسر جے کے اے اے سی ایل کی شاندار موجودگی دیکھی گئی۔وہیںکلسٹر I، ٹائیگر ڈویژن اور سی بی ایس ای ہبس آف لرننگ کے تحت آنے والے اسکولوں کے طلباء اور ان کے اسکارٹ اساتذہ نے بطور سامعین اس تقریب میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ میزبان اسکول کے 200 طلبہ کے گروپ نے بھی نمائش کا دورہ کیا۔