جی ڈی سی کٹھوعہ نے ’تعلیم کی تاریخ‘ کے موضوع پر لیکچر کا اہتمام کیا

0
0

مقررین نے قدیم زمانے سے لے کر اب تک کی تعلیمی روایت کی تاریخ پر روشنی ڈالی
لازوال ڈیسک
کٹھوعہ؍؍جی ڈی سی کٹھوعہ طلباء کے علم میں اضافہ کرنے کے لیے انٹر ڈسپلنری لیکچرز کا ایک سلسلہ منعقد کر رہا ہے۔ اس اقدام کے تحت آج شعبہ تعلیم نے تعلیم کی تاریخ کے موضوع پر ایک لیکچر کا اہتمام کیا۔ وہیںپروگرام کا آغاز شعبہتعلیم کے سربراہ ڈاکٹر رام سنگھ کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا۔تاہم موضوع پر خصوصی لیکچر ریسورس پرسن پروفیسر منموہن سنگھ ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف ہسٹری جی ڈی سی کٹھوعہ نے دیا۔ اپنے لیکچر میں انہوں نے قدیم زمانے سے لے کر اب تک کی تعلیمی روایت کی تاریخ پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہاکہ آزادی کے بعد کے دور میں نئی تعلیمی پالیسی شامل تھی۔ انہوں نے طلباء کو وقتاً فوقتاً تعلیمی نظام میں لائی جانے والی تبدیلیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے طلباء سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علم کو معاشرے اور قوم کی ترقی کے لیے استعمال کریں۔ اس موقع پرپروفیسر شیراز احمد کے شکریہ کے کلمات پیش کئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا