کولگام میں ایک اور بد نام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد قرق:پولیس

0
0

سری نگر، // منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک اور بد نام زمانہ منشیات فروش کی لاکھوں روپیوں کی جائیداد کو قرق کر دیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی وبا کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے کولگام پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد کو قرق کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا: یہ جائیداد جس میں دو منزلہ رہائشی مکان جس کی قیمت 25 لاکھ 62 ہزار 4 سو 25 روپیے اور ایک گائو خانہ جس کی قیمت 6 لاکھ 78 ہزار 8 سو 3 روپیے ہے، شامل ہیں، این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت منسلک کی گئی’۔
بیان میں منشیات فروش کی شناخت بشیر احمد کھانڈے ولد محمد سلطان کھانڈے ساکن نپ پورہ کے بطور ہوئی ہے۔
بیان میں کہا گیا: ‘کولگام پولیس کی طرف سے کی جانے والی تحقیقات کے دوران قرق شدہ جائیداد کی شناخت غیر قانونی طور حاصل شدہ جائیداد کے بطور ہوئی ہے’۔
بیان میں کہا گیا: ‘یہ جائیداد پہلی نظر میں مالک کی جانب سے منشیات اور سائیکو ٹراپک مواد کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی تھی’۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ منشیات فروش پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں درج ایف آئی آر زیر نمبر 148/2022 میں ملوث ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا