ڈاکٹر راشد انجم کوریائی آرتھوپیڈک ایسوسی ایشن کی63ویں سالانہ کانگریس کیلئے مدعو
لازوال ڈیسک
پونچھ کوریائی آرتھوپیڈک ایسوسی ایشن (KOA) نے ڈاکٹر راشد انجم کو 17 سے 19 اکتوبر تک گرینڈ ہلٹن سیول رپلکن آف کورئین میں کوریا کی 63 ویں سالانہ کانگریس کے سفر کے ساتھی کے طور پر مدعو کیا ہے۔ڈاکٹر رشید جو ریاست جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے گاو¿ں کلائی سے ہیں، نے سکمس اور جی ایم سی ، ایچ جموں سے درس و تدریس کی۔ وہ معروف شاعر اور بچوں کی بیماریوں کے حامل رفیق انجم کے بیٹے ہیں۔ڈاکٹر راشدکے نام جاری دعوت نامے میں کے او اے کے صدر وان یانگ شان نے انکی مہارت کو سلام کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ آرتھوپپڈکس میں آپ کی مہارت اور علم سائنسی پروگرام اور آپ کی شرکت کانگریس کی کامیابی کے لئے ضروری ہے۔واضح رہے ڈاکٹر راشد کا گاﺅں کلائی منڈی اور پونچھ دریا کے سنگم کے قریب ایک چھوٹا سا گاو¿ں جومختلف شعبوں میں نوجوانوں کی شاندار کارکردگی کے لئے خبر وںمیں رہا ہے۔گاو¿ں سے تعلق رکھنے والوں میں درجنوں ڈاکٹر، انجینئر، سول ملازمین، مصنفین، شاعر اور پیشہ ور افراد شامل ہیںاور اس چھوٹے سے گاو¿ں سے تعلق رکھنے والے پیر پنجال میں 50 فیصد سے زائد آئی آئی ٹی سے وابستہ ہیں ۔