پہلے لوک سبھاپھراسمبلی چنائو!

0
0

بی جے پی جموں وکشمیر کی پانچوں پارلیمانی سیٹوں پر جیت درج کرنے کی پوری کوشش کرے گی: اشوک کول

سری نگر؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) جموں وکشمیر کے جنرل سکریٹری (آرگنائزیشن) اشوک کول کا کہنا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کا انعقاد بھی عمل میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں وکشمیر کی پانچوں پارلیمانی سیٹوں پر جیت درج کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔موصوف جنرل سکریٹری نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک تقریب کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بی جے پی نے سرگرمیاں تیز کرنا شروع کی ہیں اس ضمن میں پارٹی کی جیت کو یقینی بنانے کے لئے لیڈروں اور کارکنوں کو فعال بنایا جا رہا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ تمام پارلیمانی حلقوں میں دفاتر کھولے جا رہے ہیں تاکہ ان علاقوں میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو سکیں۔مسٹر کول نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ کی قیادت میں جموں وکشمیر میں وسیع پیمانے پر تبدیلیاں آئی ہیں۔انہوں نے کہا: ‘اس سال یوم جمہوریہ کے موقع پر بخشی اسٹیڈیم میں لوگوں کے جم غفیر نے شرکت کی جہاں تل دھرنے کی بھی جگہ نہیں تھی جتنے لوگ اندر بیٹھے تھے اس سے زیادہ باہر قطاروں میں کھڑے تھے’۔ان کا کہنا تھا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کا انعقاد بھی عمل میں لایا جائے گا۔انڈیا الائنس کے بارے میں جنرل سکریٹری نے کہا کہ یہ الائنس کوئی اتحاد نہیں ہے بلکہ ایک فوٹو شوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح آج گپکار الائنس کہیں نہیں ہے اسی طرح اس اتحاد کا بھی کوئی اثر دکھائی نہیں دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں وکشمیر کی پانچوں ہارلیمانی سیٹوں پر جیت درج کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا