سیکلو میں شہید نظیر حسین میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا گیا

0
181

فائنل میں سٹار کلب اڑائی نے نرہڈ وارئیر کو پانچ وکٹوں سے شکست دی
ریاض ملک
منڈی۔ تحصیل منڈی کے سیکلو میں کھیلے گئے شہید نظیر حسین میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں سٹار کلب اڑائی نے نرہڈ وارئیر کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فائنل اپنے نام کیا۔ فائنل میں چنڈک نرہڈ وارئیر کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوے 14اور پانچ بالوں میں دس وکٹوں کے نقصان پر 101رن سکور کئے۔ جبکہ 102کے ہدف کا تعکب کرتے ہوے سٹار کلب اڑائی نے 13 اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر فائنل میں جیت درج کرکے فائنل میں کامیابی حاصل کی۔شہید نظیر حسین میموریل کرکٹ کلب کی فائنل تقریب کے دوران مہمان خصوصی کی حیثیت سے بھارتیہ جنتاپارٹی لیڈر و ایس ٹی مورچہ کے ریاستی وائیز پریزیڈنٹ حاجی محمد اشرف دیدڑ شریک ہوے۔ انہوں نے نوجوانوں کو کرکٹ میں حصہ لینے پر مبارک باد دیتے ہوے کہاکہ اج جس طرح سے اڑائی اور چنڈک کی ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اور کھیل کو کھیل کی طرح پیش کرتے ہوے اڑائی ٹیم نے جیت درج کی۔ اور اچھا کھیل پیش کیا چنڈک کی ٹیم نے۔ انہوں نے کہاکہ ہار جیت کھیل کا لازمی جز ہے۔ جیت ہار ہی اصل کھیل ہے۔ دونوں ٹیموں کے تمام کھیلاڑیوں کی سرہانہ کرتے ہوے اڑائی سٹار کلب کو فائنل میں جیت درج کرنے پر مبارک باد پیش کی۔انہوں نے فائنل میں پہونچنے والی ٹیم کے لئے نقد تین ہزار روپیہ کا انعام دیتے ہوے دنوں ٹیموں کی مزید حوصلہ افزائی کی بھی یقین دھیانی کروائی۔ انہوں نے سیکلو میں اس کھیل کے میدان کی تعمیر میں سابق سرپنچ عبدلرشید جٹ کو بھی مبارک باد پیش کی۔ جنہوں نے یہاں یہ کھیل کا میدان تعمیر کرکے نوجوانوں کی ایک دیرینہ مشکل کا حل کیاہے۔ انہوں نے مزید اس میدان کی توسیع ،اور چاردیواری وغیرہ کے لئے انتظامیہ سے گزارش کی ہے۔انہوں نے شہید نظیر حسین میموریل کرکٹ کلب کے منتظمین اور آرگنائزر کو بھی مبارک باد پیش کرتے ہوے حوصلہ افزائی کی۔ آخر میں مہمان خصوصی کے ہاتھوں دنوں ٹیموں کو اعزازی تمغوں سے نوازاگیا۔ اس حوالے سے شہید چوہدری نظیر حسین میموریل کرکٹ کلب کے آرگنائیزر افتخار جٹ نے لازوال کو مزید جانکاری دیتے ہوے کہاکہ یکم جنوری 2024سے شروع ہونے والے اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل 32ٹیموں نے حصہ لیا۔ جن کا 28جنوری 2024کو فائنل کھیلاگیا۔جس میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوے چنڈک نرڈ وارئیر نے چودہ ااْوور اور ایک بال میں دس وکٹوں کے نقصان پر 101رن سکور کئے۔ جن کا پیچھاکرتے ہوے سٹار کلب اڑائی نے 13اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا۔ اڑائی سٹار کلب نے فائنل اپنے نام کیا۔آرگنائیزینگ کمیٹی کی جانب سے فائنل جیت درج کرنے سٹار کرکٹ کلب اڑائی 6000کا نقد انعام جبکہ ہارنے والی نرڈ وارئیر کو نقد 300کا انعام دیاگیا۔ اس دوران مین آف دی میچ راشد، بخاری جبکہ مین آف دی سیریز توقیر احمد قرار پپائے۔۔آخر میں آرگنائزینگ کمیٹی کی جانب سے مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا