جی ڈی سی کنجوانی نے پوسٹر سازی کے مقابلے کا انعقاد کیا

0
0

طلباء نے ’مضبوط کھڑے ہو جاؤ، متحد ہو جاؤ: ورایڈز کا خاتمہ‘ کے موضوع پر پوسٹر بنائے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ گورنمنٹ ڈگری کالج کنجوانی کے ریڈ کراس یونٹ نے جموں و کشمیر ایڈز کنٹرول سوسائٹی، محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے تعاون سے ’مضبوط کھڑے ہو جاؤ، متحد ہو جاؤ: ورایڈز کا خاتمہ‘ کے موضوع پر پوسٹر سازی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب کالج کے پرنسپل ڈاکٹر رویندر کمار ٹِکو کی رہنمائی اور نگرانی میں منعقد ہوئی۔اس موقع پرکالج کے پرنسپل ڈاکٹر رویندر کمار ٹکو نے رویے میں تبدیلی کو متاثر کرنے اور کھلے پن کی حوصلہ افزائی کے لیے ایچ آئی وی/ایڈز کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوسٹرز عام آدمی تک ایچ آئی وی/ایڈز کے تمام پہلوؤں کے بارے میں معلومات پھیلانے کا ایک مؤثر طریقہ ہیں۔اس مقابلے میں کل 30 طلباء نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔واضح رہے ریڈ کراس یونٹ کے کنوینر ڈاکٹر عاشقحسین نے اس پورے پروگرام کو ترتیب دیا۔ اس تقریب کی آرگنائزنگ کمیٹی میں پروفیسر بشریٰ نظامی، پروفیسر ریشا کماری اور ڈاکٹر روزی ملک شامل تھے۔وہیںپوسٹروں کا فیصلہ ایک جیوری نے کیا جس میں پروفیسر آرتی پنڈوہ گپتا، ڈاکٹر بھاونا شرما، ڈاکٹر روہنی جموال اور پروفیسر شفقت احمد شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا