جے کے اینڈ ایل ڈائریکٹوریٹ کی این سی سی کیڈٹ ایس سی سی الفت خان پی ایم ریلی کی کمان کرنے والی پہلی گرل کیڈٹ بنی

0
0

اوڑی کی رہائشی الفت خان کو بہترین کمانڈر ٹرافی سے نوازا گیا،این سی سی ڈائریکٹوریٹ نے پیش کی مبارک باد
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سینئر کیڈٹ کیپٹن الفت خان، جو ضلع بارہمولہ اڑی کے لائن آف کنٹرول پر پہلے گاؤں سے تعلق رکھتی ہیں، نے یوم جمہوریہ کے موقع پر وزیر اعظم کی ریلی میں پریڈ کمانڈر کے طور پر منتخب ہونے والی پہلی گرلکیڈٹ بن کر تاریخ رقم کی ہے۔ یہ اہم کامیابی نہ صرف جے کے اور ایل ڈائریکٹوریٹ اور ایک جموں وکشمیرنیول یونٹ کے لیے بے حد فخر کا باعث ہے بلکہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین گاندھی نگر جموں کو بھی نمایاں کرتی ہے، جہاں الفت، تمام تر مشکلات کے باوجود، اپنی بی اے انجینئر (آنرز) کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ 28 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ملک بھر کے 17 ڈائریکٹوریٹ سے 2,274 این سی سی کیڈٹس میں سے الفت کا دور دراز کے پس منظر سے ایک قومی کامیابی حاصل کرنے والا سفر اس کے غیر متزلزل عزم اور لچک کا ثبوت ہے۔دریںا ثناء جغرافیائی رکاوٹوں سمیت متعدد چیلنجوں کا سامنا کرنے کے باوجود، الفت کی فضیلت کے انتھک جستجو نے اسے آگے بڑھایا۔ 2002 میں بارہمولہ ضلع کے اْڑی میں پیدا ہوئی، الفت خان نے اپنی اعلیٰ تعلیم کے لیے جی سی ڈبلیو گاندھی نگر میں شمولیت سے قبل دہلی، جھارکھنڈ اور اڈیشہ کے مختلف کیندریہ ودیالیوں میں اسکول کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے این سی سی کیمپوں کی متاثر کن صف میں این ایس سی ،ایس این آئی سی ،آر ڈی سی ،سیلنگ مِنی اور سی اے ٹی سی شامل ہیں، جہاں اس نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔وہیں یوم جمہوریہ کیمپ کے دوران الفت کی شاندار کارکردگی نے اسے ڈی جی تعریفی میڈل سرٹیفکیٹ کے ساتھ بہترین کمانڈر کا اعزاز بھی حاصل کیا۔دریں اثناء الفت کی کامیابی پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک جموں و کشمیرنیول یونٹ این سی سی کے کمانڈنگ آفیسر، لیفٹیننٹ کمانڈر انکور کمار نے کہاکہ الفت کی لگن اور استقامت نے اسے ملک بھر کے کیڈٹس کے لیے ایک رول ماڈل کے طور پر الگ کر دیا۔انہوں نے کہاکہ پلاٹون کمانڈر کے طور پر ان کا انتخاب ان کی محنت اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وہیں جی سی ڈبلیو گاندھی نگر میں الفت کی اے این او سب لیفٹیننٹ ڈاکٹر نیلیما نے اس بات پر زور دیا کہ الفت کا شائستہ آغاز سے قومی پہچان تک کا سفر اس کی طاقت اور لچک کا ثبوت ہے اور اس کی جدوجہد اور کامیابیاں ہم سب کو متاثر کرتی ہیں۔اس سلسلے میں پرنسپل پروفیسر مینو مہاجن نے اپنے فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الفت کی کامیابی ہمارے طلباء میں نظم و ضبط اور عزم کی اقدار کا ثبوت ہے۔تاہم گروپ کمانڈر سری نگر گروپ نے کہا کہ الفت خان کا دور دراز علاقے سے پی ایم ریلی میں پریڈ کمانڈر کے طور پر منتخب ہونے والی پہلی لڑکی کیڈٹ بننے تک کا سفر واقعی متاثر کن ہے۔اس ضمن میںمیجر جنرل آر کے سچدیوا، اے ڈی جی جے کے اینڈ ایل ڈائریکٹوریٹ نے اظہار کیا کہ الفت خان کی شاندار کامیابی ان کی غیر معمولی قیادت اور این سی سی کے لیے لگن کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پریڈ کمانڈر کے طور پر ان کا انتخاب پورے ڈائریکٹوریٹ کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے، اور وہ ملک بھر میں کیڈٹس کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا