ارریہ میں بھارت جوڑو یاترا کا پرتپاک استقبال، راہل گاندھی خوشی سے جھوم اٹھے۔

0
0

چرگھریا جوکی ہاٹ سے ارریہ تک سڑک کے دونوں کنارے ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر راہل جی کی ایک جھلک کےلئے تھا بیتاب۔
ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی کے تمام سابقہ ​​ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں:- راہل گاندھی۔

منصواحمدحقانی ارریہ
راہل گاندھی کی "بھارت جوڑو نیائے یاترا” دن کے چار بجے ارریہ ضلع کی سرحد پر واقع چرگھریا چوک پہنچی۔راہل گاندھی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے سڑک کے دونوں طرف لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر دیکھنے کو ملا۔ سڑک کے دونوں طرف لوگ راہل گاندھی کی ایک جھلک کے لئے گھنٹوں سے سردی اور خنک ہوا سے بےخبر جمع تھے اور کوئی بھی اپنی جگہ سے ٹس سے مس نہیں ہورہے تھے۔ جوکی ہاٹ سے ارریہ تک کی بھیڑکی حالت کو دیکھنے سے معلوم پڑ رہاتھا کہ یہ لوگ شاید صبح سے ہی لائن لگا کر اپنے محبوب رہنما کو دیکھنے کے لئے جمع ہیں۔شہر کے تمام چوراہوں پر خواہ مرد ہوں یاخواتین، بچے ہوں یا جوان ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ راہل کو دیکھنے کے لئے بیتاب ہیں۔ "بھارت جوڑو نیائے یاترا”چرگھریا، جوکی ہاٹ، کاکن، تارن، بیرگچھی، بیلوا، اور زیرومائل ارریہ اور یہاں سے برماسیل، مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ آزاد اکیڈمی، اسپتال چوک۔ چاندنی چوک، کالی مندر چوک، گوڑھی چوک ہوتے ہوئے یادو کالج پہنچی، اس دوران راہل گاندھی نے کالی مندر پہنچ کر پوجا ارچنا کیں اور مندر کے پجاری نانو دا سے آشیرواد لیا۔ریاستی کانگریس صدر ڈاکٹر اکھلیش اپنی گاڑی میں "بھارت جوڑو نیا یاترا” کے ساتھ ساتھ چل رہے تھے اسی طرح کانگریسی ضلع صدر اور سابق ایم ایل اے ذاکر حسین خان، سابق منسٹر سرفراز عالم،اقلیتی کانگریس کے ضلع صدر معصوم رضا اور کانگریس کی سینئر خاتون لیڈر افسانہ حسن بھی یاترا کے ساتھ ساتھ چل رہے تھے۔راہل گاندھی کا جلسہ چاندنی چوک میں پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق ہوا تھا۔جہاں انہوں نے بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی کے تمام سابقہ ​​ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی کے دو پسندیدہ صنعت کار ملک کو چلا رہے ہیں۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج مودی سرکار نے پورے ملک میں نفرت اور خوف کا ماحول بنا رکھا ہے۔ جمہوریت اور آئین دونوں ہی خطرے میں ہیں، ایسے میں "بھارت جوڑو نیا یاترا” کے ذریعے راہل گاندھی نفرت اور خوف کے خلاف محبت اور امن کا پیغام لے کر لوگوں کے درمیان جا رہے ہیں۔اس موقع پر ارریہ کے ایم ایل اے عابد الرحمان، ایم ایل اے پارٹی کانگریس لیڈر ڈاکٹر شکیل احمد خان، کانگریس لیڈر منت رحمانی، ریاست کے سینئر ایم ایل اے اور کانگریس لیڈر کے علاوہ تمام ضلع اور بلاک سطح کے عہدیدار اور لیڈر مارچ میں شامل تھے۔یاترا کے راستے پر حفاظتی کے اتنے سخت انتظامات تھےکہ پرندہ بھی پر نہیں مارسکتا تھا، مگر لوگوں کی اتنی بھیڑ تھی کے پولس سمیت دیگر فورسز کو بہت زیادہ پسینہ بہانا پڑا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا