رانچی یونیوسٹی کے شعبہ ا ردو میں سبکدوشی تقریب کا انعقاد

0
0

صدرشعبہ ڈاکٹر شکیل اورنسیم عالم کو سبکدوشی اعجاز سے نوازاگیا
رانچی (نمائندہ)رانچی یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں سبکدوشی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ سبکدوشی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔ صدرشعبہ ڈاکٹر شکیل احمد اور سینئر اسسٹنٹ نسیم عالم کو گلدستہ اور میمنٹودے کرسبکدوشی اعزاز سے نوازا گیا۔ تقریب کی صدارت شعبہ کے واحد استاد ڈاکٹر محمد رضوان علی نے کی۔ اس موقع پر فیکلٹی آف ہیومینیٹیز کی ڈین پروفیسر ڈاکٹر ارچنا دوبے نے کہا کہ ڈاکٹر شکیل احمد ایک انتہائی نیک صفت اورشریف انسان ہیں جن کی عاجزی ان کی علمی شخصیت کی عکاسی کرتی ہے اور ان کی سبکدوشی ہم سب کے لیے انتہائی افسوسناک ہے۔اس موقع پر بنگلہ ڈپارٹمنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر نویدیتا سین، ڈاکٹر آر کے لاہا، ڈاکٹر اعجاز احمد، ڈاکٹر مدھولیکا ورما، ڈاکٹر کہکشاں پروین، ڈاکٹر شری پرکاش سنگھ وغیرہ نے بھی ڈاکٹر شکیل کی تعریف کی۔ واضح ہو کہ تقریب میں سینکڑوں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔تقریب کی نظامت انتخاب عالم نے کی۔آج کی تقریب میں پشکل کمار، محمد اسلم، انیل پانڈے، عبدالصمد، مولانا وارث جمال، شمس الحق، مولانا آفتاب، حافظ سہیل، محمد رشید، نوری فردوس وغیرہ نے پھولوں کے ہار پہنا کر احترام کا اظہار کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا