جموں کے نڑوال میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی کیمپ کا انعقاد

0
159

ڈرائیوروں کو روڈ سیفٹی کے اصولوں کے بارے میں آگاہی دی گئی
لازوال ڈیسک
جموں//جاری قومی روڈ سیفٹی مہینے کی مناسبت سے، آر ٹی او پنکج کی ہدایت پر ٹیم ریجنل ٹرانسپورٹ جموں نے آج یہاں نڑوال جموں میں روڈ سیفٹی بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔اس تقریب کا مقصد عام لوگوں اور ڈرائیوروں کو محفوظ ڈرائیونگ کی اہمیت اور ٹریفک قوانین کی پابندی سے آگاہ کرنا تھا۔وہیںپروگرام کے دوران ایک سو سے زائد ڈرائیوروں کو روڈ سیفٹی کے اصولوں کے بارے میں آگاہی دی گئی۔اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ ہیڈکوارٹر، ریحانہ تبسم نے مختلف ٹریفک قوانین کی اہمیت پر زور دیا اور اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ بہتر ٹریفک مینجمنٹ اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو تسلیم کریں۔ایم وی آئی سریندر کمار، نے روشنی ڈالی کہ اگرچہ ڈرائیونگ کے رویے میں تبدیلی میں وقت لگ سکتا ہے، لیکن اس تبدیلی کو حاصل کرنے کے لیے تعلیم کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ اس تقریب کا اہتمام ایورسٹ ٹرانسپورٹ کمپنی نے کیا تھا اور یہ ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے طریقوں کو فروغ دینے اور سڑک حادثات کو کم کرنے کے وسیع تر اقدام کا حصہ ہے۔وہیںایم ڈی راکیش چندر گپتا نے نڑوال میں ڈرائیوروں کے لیے کیمپ کے انعقاد پر ایم وی ڈی کا خیرمقدم کیا اور ان کی تعریف کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا