اے سی ڈی کٹھوعہ ،کشور سنگھ کٹوچ نے منریگا پلان 2024-25پر تبادلہ خیال کیا

0
276

لازوال ڈیسک
کٹھوعہ// اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ، کٹھوعہ، کشور سنگھ کٹوچ نے آج یہاں ڈپٹی کمشنر آفس کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں منریگا ،مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ، کے تحت ڈسٹرکٹ کنورجنسی پلان کی تشکیل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ اور مالی سال 2024-25کے لیے سالانہ ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا۔وہیںمیٹنگ میں بلاک ڈیولپمنٹ افسران اور لائن محکموں کے افسران نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران،منریگا 2024-25 کے ساتھ مل کر سالانہ ایکشن پلان پر ایک سنجیدہ بحث ہوئی۔وہیں بی ڈی اوز کو ہدایت دی گئی کہ وہ تمام لائن محکموں کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ پائیدار اثاثوں کی تخلیق کے لیے ایک بامقصد کنورجنسی پلان کی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔مزید برآں، اے سی ڈی نے بی ڈی اوز کے ساتھمنریگا کے مختلف کلیدی اشاریوں کا ایک جامع جائزہ لیا۔ انہوں نے پیرامیٹرز کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا جیسے کہ بروقت ادائیگی، اے بی پی ایس ،آدھار پر مبنی ادائیگی کا نظام اور کام کی تکمیل۔اے سی ڈی نے مزیدبی ڈی اوز پر زور دیا کہ وہ فعال اقدامات کریں اور ان معیارات کو مقررہ مدت میں پورا کرنے کے لیے تندہی سے کام کریں اور تمام اسٹیک ہولڈرز اور لائن ڈپارٹمنٹس کے درمیان موثر کوآرڈینیشن اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ڈسٹرکٹ کنورجنس پلان کی کامیاب تشکیل اور نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا