وِکاس کنڈل نے صوبہ جموں میں بجلی منظر نامے ، ریونیو کی وصولی اور سمارٹ میٹرنگ کی صورتحال کا جائزہ لیا

0
63

جموں؍؍منیجنگ ڈائریکٹر جموں پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (جے پی ڈی سی ایل) وِکاس کنڈل نے آج یہاں پانامہ چوک پر واقع اَپنے دفتر میں ایک میٹنگ طلب کی جس میں بجلی کے تازہ ترین منظرنامے ، ریونیو کی وصولی اور سمارٹ میٹرنگ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں چیف اِنجینئر ڈسٹری بیوشن جموں، او اینڈ ایم سرکلز جموں، کٹھوعہ، راجوری، بٹوت اور کشتواڑ کے سپراِنٹنڈنگ اِنجینئروں اور جے پی ڈی سی ایل کے متعلقہ الیکٹرک ڈویژنوں کے ایگزیکٹیو انجینئروں نے شرکت کی۔منیجنگ ڈائریکٹروکاس کنڈل نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ جاری موسم سرما کے دوران صوبہ جموں کے عوام کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے مقررہ اہداف کی کامیابیوں کا جائزہ لینے کے بعد ریونیو کی وصولی میں بہتری کے لئے بھرپور کوششیں کرنے کی بھی ہدایت دی۔جے پی ڈی سی ایل کے الیکٹرک ڈویژنوں کے ایگزیکٹیو اِنجینئروں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صارفین کے سلسلے میںکنکشن منقطع کرنے کی مہم چلائیںجو بروقت اَپنے بجلی کے واجبات اَدا نہیں کر رہے ہیں۔ سمارٹ میٹروں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور تمام متعلقہ حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جموں میں سمارٹ میٹر کی تنصیب کے اَپنے ہدف کو پورا کریں تاکہ تمام صارفین کو ان کے میٹر کے اِستعمال کے مطابق بجلی کے بل مِل سکیں۔چیف اِنجینئر ڈسٹری بیوشن نے ڈوڈہ، کشتواڑ راجوری اور رِیاسی کے کم کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے الیکٹرک ڈویژنوں کو ریونیو کی وصولی کے عمل تیز کرنے کے لئے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔میٹنگ تمام متعلقہ عملے کی جانب سے عمومی طور پر صوبہ جموں کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے بالخصوص ریونیو کی وصولی کو بہتر بنانے کے لئے یقین دہانی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا