راجوری میں سڑک حادثہ، دو ہلاک

0
0

یواین آئی

جموںجموں کشمیر کے ضلع راجوری میں جمعرات کے روز ایک ٹریکٹر کو پیش آئے حادثے میں ایک نوعمر لڑکے سمیت دو افراد لقمہ اجل بن گئے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق راجوری میں ایک ٹریکٹر قصبے سے منجی دھارا گا¶ں کی طرف جارہا تھا کہ راستے میں ایک گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں ٹریکٹر کے ڈرائیور اور اس پر سوار ایک نوعمر لڑکے کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔مہلوکین کی شناخت سنجیو کمار (ڈرائیور) اور محمد امجد کے بطور ہوئی ہے۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایاکہ لاشوں کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے ضلع ہسپتال راجوری منتقل کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ایک کیس بھی درج کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا