ڈاکٹر پردیپ نے نانا جی دیشمکھ لائبریری کو کتابیں عطیہ کیں

0
0

کہا اطلاعات اور سوشل میڈیا کے دور میں بھی لائبریری ایک اہم مقام رکھتی ہے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ جے اینڈ کے بی جے پی میڈیا انچارج ڈاکٹر پردیپ مہوترانے بی جے پی ہیڈ کوارٹر، تریکوٹہ نگر، جموں میں واقع ناناجی دیشمکھ لائبریری کو کتابیں عطیہ کیں۔وہیںڈاکٹر پردیپ مہوترا نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے لائبریری ڈپارٹمنٹ کی تعریف کی کہ وہ لائبریری کا دورہ کرنے والے تمام لوگوں کو علم، تحریک اور زندگی کی سمت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات اور سوشل میڈیا کے دور میں بھی لائبریری ایک اہم مقام رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائبریری کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ دیگر سماجی، سیاسی اور دیگر کاموں کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کی تاریخ، پرجا پریشد تحریک وغیرہ پر نادر کاموں سے لیس ہے۔ اس موقع پر انہوں نے دوسروں سے بھی اپیل کی کہ وہ کتابیں، دستاویزات یا دیگر ادبی کام معاشرے کے استعمال کے لیے عطیہ کریں۔وہیںپروفیسر کلبھوشن مہترا نے کتابوں کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے مختلف حصوں سے لوگ اور اسکالر تاریخ میں جھانکنے کے لیے لائبریری کا دورہ کرتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا