اطالوی چرچ پر حملہ کے دو مشتبہ افراد گرفتار

0
0

استنبول، // ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول میں اتوار کو ایک اطالوی چرچ پر مسلح حملہ میں دو مشتبہ فراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، "میں استنبول پولیس ڈپارٹمنٹ اور بہادر پولیس افسران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے مجرموں کی نشاندہی کی اور انہیں پکڑا۔”

حملہ آوروں نے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 40 منٹ پر سریر ضلع میں سانتا ماریا چرچ پر حملہ کیا جس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ حملے کے وقت چرچ میں دعائیہ اجتماع جاری تھا۔

قبل ازیں استنبول کے گورنر داو¿د گل نے کہا تھا کہ ہلاک ہونے والا 52 سالہ شخص ترک شہری تھا۔ واقعہ کے بعد ترک صدر رجب طیب اردگان نے اطالوی چرچ کے پادری سے فون پر بات کی اوران سے تعزیت کا اظہار کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا