سماج مخالف سرگرمیوں کی پاداش میں شرپسندوں کے خلاف پی ایس اے کا اطلاق

0
0

سری نگر، // شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس نے دو شر پسندوں کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت مقدمہ درج کرکے ان کو سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں بند رکھا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ قوم دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائیوں کو انجام دیتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے مجاز اتھارٹی سے اجازت حاصل کرنے کے بعد دو شر پسندوں کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
بیان میں ان کی شناخت فیاض احمد کمار عرف نرشما ولد غلام قادر ساکن خان پورہ بارہمولہ اور سفیر احمد بٹ عرف سفیر مولوی ولد عبدالمجید بٹ ساکن جانباز پورہ بارہمولہ کے بطور کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں کو حراست میں لے کر سینٹرل جیل کوٹ بلوال میں بند رکھا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا: ‘قابل ذکر ہے کہ ان دو افراد کے خلاف کئی مقدمے درج ہیںاور یہ دونوں امن و قانون کی صورتحال میں رخنہ ڈالنے کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں’۔
انہوں نے کہا کہ خلاف کئی ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود وہ قوم مخالف اور سماج مخالف سرگرمیوں سے باز نہیں آئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا