منور فاروقی بگ باس سیزن 17 کے فاتح قرار دیئے گئے

0
0

ممبئی، // اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی سلمان خان کے ریئلٹی شو بگ باس سیزن 17 کے فاتح قرار دیئے گئے ہیں۔

منور فاروقی نے کلرز چینل پر نشر ہونے والے ریئلٹی شو بگ باس 17 کا تاج جیت لیا ہے۔ سلمان خان نے بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کے نام کا اعلان کیا۔بگ باس ٹرافی کے علاوہ منور فاروقی کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم اور کریٹا ایس یو وی کار بھی ملی ہے۔

منور فاروقی نے فائنل میں انکیتا لوکھنڈے، منارا چوپڑا، ارون مشیٹی اور ابھیشیک کمار جیسے مضبوط دعویداروں کو شکست دی، ابھیشیک کمار اس شو کے رنر اپ قرار دیئے گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا